Kathmandu Aircraft Crash: نیپال کے دارالحکومت کاٹھمانڈومیں ٹیک آف کے دوران ایک طیارہ حادثے کا شکارہوگیا۔ اس طیارہ میں 19 افراد سوارتھے۔ اس حادثے میں 18 لوگوں کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔ وہیں، طیارہ کا پائلٹ شدید طورپر زخمی ہے۔ اس کا علاج چل رہا ہے۔ کیپٹن کا نام شاکیہ بتایا جا رہا ہے۔
کاٹھمانڈوپوسٹ کے مطابق، سوریہ ایئرلائنس کا ایک طیارہ بدھ کوکاٹھمانڈوکے تری بھون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازکرنے کے دوران حادثے کا شکارہوگیا۔ ٹی آئی اے کے ترجمان پریم ناتھ ٹھاکرنے کہا کہ پوکھرا جا رہے طیارہ میں پائلٹ ٹیم سمیت 19 لوگ سوارتھے۔ طیارہ صبح تقریباً 11 بجے حادثہ ہوگیا۔ پولیس اورفائربریگیڈ محکمہ کے ملازمین جائے حادثہ پربچاؤ مہم چلا رہے ہیں۔ حادثے کے بعد پورے علاقے میں دھواں چھایا ہوا ہے۔
طیارہ ٹیک آف کے دوران رن وے سے پھسل گیا
جیسے ہی طیارہ حادثہ ہوا تواس میں بیٹھے مسافروں میں چیخ وپکارمچ گئی۔ کاٹھمانڈو پوسٹ کے مطابق، دارالحکومت کے تری بھون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سوریہ ایئرلائنس کے طیارہ میں یہ حادثہ ہوا۔ ایئرپورٹ کے ذرائع کے حوالے سے کاٹھمانڈو پوسٹ نے لکھا، ٹیک آف کرنے کے دوران ہی طیارہ رن وے سے پھسل گیا تھا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔ یہ طیارہ کاٹھمانڈو سے پوکھرا جا رہا تھا اور اس میں کل 19 لوگ سوارتھے۔ وہیں، حادثہ کے بعد طیارہ میں آگ لگ گیا اورآسمان میں دھواں کا بھاری غبار دیکھنے کو ملا۔ حادثہ کے سبب طیارہ میں لگی آگ کو بجھانے کے لئے فائربریگیڈ کے ملازمین اور سیکورٹی اہلکاروں کی ٹیم لگائی گئی ہے۔
فوج کے جوانوں کو جائے حادثہ پر بھیجا گیا
حادثے کی اطلاع ملتے ہی حکومت نے راحت بچاؤ کام کے لئے فوج کے جوانوں کو موقع پر بھیجا ہے۔ میڈیکل سے متعلق فوج کے جوانوں کی ٹیم راحت بچاؤ کام میں مصروف ہے، جس طرح کی آگ لگی ہے۔ وہ بری خبر کی طرف اشارہ کررہی ہے۔
بھارت ایکسپریس–
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…