قومی

Delhi Electon 2025: اوکھلا میں اویسی اور شفاء الرحمٰن کی پیدل یاترا میں لوگوں کا ہجوم، چھتوں سے برسائے گئے پھول

نئی دہلی: دہلی اسمبلی الیکشن 2025 میں اوکھلا سیٹ کافی ہاٹ بنی ہوئی ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی نے پارٹی امیدوارشفاء الرحمٰن کے ساتھ غفارمنزل سے حاجی کالونی، جوہری فارم، اوکھلا وہار، جنتا فلیٹ اورجسولہ گاؤں تک پیدل یاترا کی۔ اس دوران ان پرپھولوں سے بارش کی گئی اورچھتوں سے دیکھنے کے لئے خواتین کھڑی رہیں۔ سابق رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل، دہلی کے صدرڈاکٹرشعیب جامعی کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ موجود رہے۔ اس دوران اسدالدین اویسی نے 5 فروری کو شفاء الرحمٰن کوبڑی تعداد میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔

شفاء الرحمٰن کی پیدل یاترا میں شامل خواتین نے کہا کہ ہمارا نعرہ شفاء الرحمٰن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ اپنی مرضی سے یہاں آئے ہیں اورہم اَن پیڈ ہیں اورشفاء الرحمٰن کوجیت دلائیں گے۔ اوکھلا کے سماجی کارکن اورعام آدمی پارٹی کے سابق لیڈرمحمود احمد نے کہا کہ شفاء الرحمٰن کا الیکشن عوام لڑرہی ہے۔ ہم سب ایک ساتھ مل کرانصاف اورحقوق کی لڑائی لڑرہے ہیں۔ ہمارے اوپرجو ظلم کیا گیا ہے، اس کے خلاف ہم سب متحد ہیں۔

میرے حوصلے کبھی نہیں ٹوٹیں گے: شفاء الرحمٰن 

شفاء الرحمٰن نے بھارت ایکسپریس سے خاص بات چیت میں کہا کہ مجھے یقین نہیں تھا کہ میں اتنا پیارملے گا، لیکن یہاں آنے کے بعد لوگوں کا مجھے جوپیارمل رہا ہے، اس سے میں یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ یہ لڑائی میں نہیں لڑرہا ہوں بلکہ عوام لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میری لڑائی اوکھلا کی عوام لڑ رہی ہے تو پھرکون مقابلہ کرسکتا ہے۔ شفاء الرحمٰن نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مجھ پربھروسہ جتایا، اس لئے میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اوکھلا میں مقابلہ کافی دلچسپ

دہلی اسمبلی الیکشن 2025 میں اوکھلا اسمبلی حلقہ میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کومل رہا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے امیدواراورموجودہ رکن اسمبلی امانت اللہ ہیٹ ٹرک لگانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ان کا مقابلہ بی جے پی امیدوارمنیش چودھری، کانگریس امیدواراریبہ آصف خان اورآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے امیدوارشفاء الرحمٰن سے ہے۔ شفاء الرحمٰن کو عدالت سے 5 دنوں کی حراستی پیرول ملی ہے، جس کے بعد وہ انتخابی تشہیرمیں شامل ہو رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

3 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

4 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

4 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

5 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

6 hours ago