قومی

PM Modi’s Call To Combat Obesity And Promote Health Receives Widespread Support: موٹاپے سے لڑنے اور تیل کے استعمال کم کرنے کے وزیراعظم کی اپیل کو معاشرے کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کو ملی حمایت

وزیراعظم نریندرمودی نے حال ہی میں موٹاپے سے لڑنے اور تیل کے استعمال کوکم کرنے کی اپیل کی تھی۔ اسے ڈاکٹروں، کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی طرف سے وسیع حمایت ملی ہے۔ دہرادون میں 38 ویں قومی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا تھا کہ کس طرح ملک میں موٹاپے کا مسئلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے جو ایک تشویش کی بات ہے کیونکہ موٹاپا ذیابیطس ، دل کی بیماری جیسے امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

فٹ انڈیا موومنٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، انھوں نے ورزش اور غذا کی اہمیت پرت زوردیا تھا، جس میں متوازن غذا پر توجہ دی ۔ انھوں نے کھانے میں غیر صحت مند چربی اور تیل کو کم کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور روزانہ تیل کے استعمال کو 10 فیصد تک کم کرنے کی نئی تجویز دی تھی۔

اداکاراکشے کمارنے وزیراعظم کے پیغام کی تعریف کی اور اچھی صحت کی اہمیت کواجاگر کیا۔ وزیراعظم کے اس اعلان کی حمایت میں صحت برادری بڑی تعداد میں سامنے آئی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن جنوب مشرقی ایشیا نے وزیراعظم کی باقاعدگی سے جسمانی سرگرمی اورمتوازن غذائیت سے بھرپورغذا پرزوردیا۔ پی ڈی ہندوجا ہاسپٹل کے سی ای او گوتم کھنہ نے اسے موٹاپے اور اس سے وابستہ خطرات کو کم کرنے کی اہمیت پرایک بروقت پیغام قراردیا۔ مہاجن امیجنگ اینڈ لیبز کے بانی اورچیئرمین ڈاکٹرہرش مہاجن نے موٹاپے کے خلاف لڑائی میں وزیراعظم کی اپیل کی ستائش کی۔

 

‏وزیر اعظم کی اس اپیل کی حمایت میں صحت برادری بڑی تعداد میں سامنے آئی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن جنوب مشرقی ایشیا نے وزیر اعظم کی باقاعدگی سے جسمانی سرگرمی اور متوازن غذائیت سے بھرپور غذا کی اپیل کو اجاگر کیا۔‏

 

‏پی ڈی ہندوجا ہاسپٹل کے سی ای او گوتم کھنہ نے اسے موٹاپے اور اس سے وابستہ خطرات کو کم کرنے کی اہمیت پر ایک بروقت پیغام قرار دیا۔‏

 

‏مہاجن امیجنگ اینڈ لیبز کے بانی اور چیئرمین ڈاکٹر ہرش مہاجن نے موٹاپے کے خلاف لڑائی میں وزیر اعظم کی اپیل کی ستائش کی۔‏

 

اجالا سگنس ہیلتھ کیئر سروسز کے بانی ڈائریکٹر ڈاکٹر شوچن بجاج نے کہا کہ موٹاپا ایک سنگین چیلنج ہے جس سے ہمیں بحیثیت ملک فوری طور پر  اور مل کر لڑنا ہوگا۔

 

متعدد دیگر ڈاکٹروں نے بھی موٹاپے کے خطرے سے نمٹنے کی اہمیت کی حمایت کی۔

 

 

کئی اسپتالوں، میڈیکل باڈیز اور ایسوسی ایشنز نے بھی موٹاپے کے خلاف تحریک کی حمایت کی، جن میں انڈین ڈینٹل ایسوسی ایشن، ٹاٹا میموریل اسپتال، اینڈوکرائن سوسائٹی آف دہلی شامل ہیں۔

 

کھلاڑیوں نے بھی وزیر اعظم کی طرف سے دی گئی کال کی حمایت میں بات کی ہے۔ باکسر وجیندر سنگھ نے کہا کہ متوازن غذا، ورزش اور صحت کے حوالے سے وزیر اعظم مودی کے ذریعے شروع کی گئی مہم قابل ستائش ہے۔

 

فٹنس کوچ مکی مہتا اور ورلڈ چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے باکسر گورو بدھوڑی نے بھی وزیر اعظم کے اس اقدام کی حمایت کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Bharat Express

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

4 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

5 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

5 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

6 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

6 hours ago