قومی

JP Nadda on Sonia Gandhi comment for President Draupadi Murmu:  جے پی نڈا نے سونیا گاندھی پراٹھایا سوال، صدرجمہوریہ اورقبائلی سماج سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا

پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے پہلے دن صدر جمہوریہ دروپدی مرموکے افتتاحی خطاب پرکانگریس کی سینئرلیڈرسونیا گاندھی کے تبصرہ کے بعد سیاسی گھمسان مچ گیا ہے۔ بی جے پی نے جہاں اس تبصرہ کی تنقید کی۔ وہیں، راشٹرپتی بھون نے اس تبصرہ کوبدقسمتی والا قرار دیا۔ وہیں اب بی جے پی کے قومی صدرجگت پرکاش نڈا نے بھی سوال اٹھایا ہے۔ جے پی نڈا نے سونیا گاندھی کے بیان کی سخت مذمت کی ہے۔

بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا نے کہا کہ جان بوجھ کرایسے الفاظ کا استعمال کانگریس پارٹی کی اشرافیہ، غریب مخالف اورقبائلی مخالف سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ کانگریس پارٹی صدرجمہوریہ اورہندوستان کی قبائلی برادریوں سے غیرمشروط معافی مانگے۔

واضح رہے کہ آج صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے 18ویں لوک سبھا کے بجٹ سیشن کے پہلے دن پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں لوک سبھا اورراجیہ سبھا کے جوائنٹ سیشن (مشترکہ اجلاس) میں 59 منٹ کی تقریرکی تھی۔ اس خطاب پرکانگریس لیڈران نے ردعمل ظاہرکیا۔ جن میں سونیا گاندھی نے دروپدی مرموکے لئے بے چاری لفظ کا استعمال کیا۔ وہیں، ان کے بیٹے راہل گاندھی نے صدرجمہوریہ کی تقریرکو بورنگ بتایا۔ سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے تبصرہ کو اب بی جے پی لیڈر توہین آمیزقرار دے رہے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے دونوں کے تبصروں کو غریبوں اور آدیواسیوں کی توہین قرار دیا ہے۔ اس تنازعہ کے درمیان راشٹرپتی بھون کے پریس سکریٹری نے بھی کانگریس لیڈران کے بیان پر اعتراض کرتے ہوئے اسے صدرجمہوریہ کے وقار کو ٹھیس پہنچانے والا بتایا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Tahawwur Rana Extradition: انتظار ہوگا ختم! آج ہندوستان آئے گا 26/11 حملے کا ماسٹرمائنڈ تہور رانا، جانئے پوری تفصیل

ملک کے سب سے بڑے دشمن اور ممبئی دہشت گردانہ حملہ کے ماسٹر مائنڈ تہوررانا…

8 hours ago

Salman Khan’s film ‘Sikandar’: سنی دیول کی ایکشن اور تھرلر فلم ‘جاٹ’ سے کیا ‘سکندر کا کلیکشن مزید سمٹ جائےگا؟

اے آر مرگادوس کی ہدایت کاری میں بننے والی 'سکندر' ایک ایکشن تھرلر فلم ہے۔…

11 hours ago

UP Electricity Privatization: موٹا چندہ  وصول  کرنے کا ارادہ ،یوپی میں بجلی کی نجکاری پر اکھلیش یادو کا یوگی حکومت پر بڑا الزام

اکھلیش یادو نے کہا، "بی جے پی پچھلے دروازے سے ریزرویشن چھیننے کی کوشش کر…

11 hours ago