دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے پانچ ایم ایل ایز نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان میں ترلوک پوری کے ایم ایل اے روہت مہرولیا، جنک پوری کے ایم ایل اے راجیش ریشی، کستوربا نگر ایم ایل اے مدن لال، پالم ایم ایل اے بھاونا گوڑ،بجواسن سے بی ایس جون،آدرش نگر سے پون شرما اور مہرولی ایم ایل اے نریش یادو شامل ہیں۔
ان تمام اراکین اسمبلی کو اس بار کے انتخاب میں عام آدمی پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا تھا ۔ حالانکہ ان تمام نے اپنی دعویداری پیش کی تھی اس کے باوجود پارٹی قیادت نےا ن کا ٹکٹ منسوخ کردیا ۔ یہی وجہ تھی کہ یہ تمام پارٹی سے ناراض چل رہے تھے اور دوسری کسی پارٹی سے انہیں کوئی آفر بھی نہیں مل رہا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے کسی اور پارٹی کا دامن نہیں تھاما اور انتخابی میدان میں امیدوار کی حیثیت سے اس بار قسمت نہیں آزما سکے۔لیکن ان تمام کے اندر غصہ تھااور اس غصے کا اظہار کرنے کیلئے مناسب وقت کا انتظار کررہے تھے۔
اب تمام لیڈران نے عام آدمی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ کا اعلان کردیا ہے۔ بڑی بات یہ ہے کہ ان تمام نے ایک ساتھ استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔اس کا خاطر خواہ فائدہ دوسری پارٹیوں کو ضرور ہوگا البتہ عام آدمی پارٹی کو بھی نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے چونکہ ان تمام لیڈران کے پاس کچھ نہ کچھ ووٹ بینک ضرور ہے جس کی وجہ سے وہ علاقے میں منتخب ہوکرآئے تھے لیکن پارٹی کی جانب سے ٹکٹ منسوخ کئے جانے کے بعد ان کے اپنے کارکنان بھی ناراض تھے اور سبھوں نے اپنی ناراضگی کا اعلان انتخابات سے پانچ دن پہلے کرکے ماحول میں مزید گرماہٹ پیدا کردی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
منیشا کیر، نیرو اور آشِما اہلاوت کی تین رکنی ٹیم نے خواتین کے ٹریپ ٹیم…
وزیر اعظم کے دفتر (PMO) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مبارکباد دیتے ہوئے…
CAQM نے 29 ستمبر کو جاری کیا نیا گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان، آلودگی بڑھنے سے…
پنجاب کے تمام 117 اسمبلی حلقوں سے گزری ’نشہ مُکت پنجاب یاترا‘، بی جے پی…
بسولی میں ڈیوٹی تبدیل کرنے کے دوران بحث کے بعد 2009 بیچ کے ہیڈ کانسٹیبل…
جاپانی بروکریج کمپنی نومورا نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ ریزرو بینک اکتوبر اور دسمبر…