قومی

PM Modi & Rashtrapati Bhavan slams Congress: صدر جمہوریہ کے خطاب پر سونیا گاندھی کے تبصرے سے سیاسی ہنگامہ شروع،راشٹرپتی بھون اور پی ایم مودی نے کی مذمت

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے پہلے ہی دن صدر جمہوریہ کے خطاب کو لے کر حکمراں پارٹی اور اپوزیشن آمنے سامنے آگئی ہیں۔ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے صدر ہند کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں ‘بےچاری خاتون’ کہا ہے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ صدرجمہوریہ  آخر میں بہت تھک گئی تھی۔ اب وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کو لے کر اپوزیشن پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے صدر جمہوریہ کی توہین کی ہے۔

وہیں راشٹرپتی بھون سے بھی اس پر بیان جاری کیا گیا ہے اور اس کو افسوسناک بیان  قرار دیا ہے۔ راشٹر پتی بھون کے بیان کے مطابق صدر جمہوریہ کبھی نہیں تھکتی۔ راشٹرپتی بھون نے کہاکہ  صدر جمہوریہ کے پارلیمنٹ سے خطاب پر میڈیا سے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، کانگریس پارٹی کے کچھ سرکردہ رہنماؤں نے ایسے تبصرے کیے جو واضح طور پر اعلیٰ عہدے کے وقار کو مجروح کرتے ہیں اور اس لیے یہ ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (خطاب کے اختتام پر) صدر بہت تھکی ہوئی تھیں اور وہ مشکل سے بول پارہی تھیں۔

راشٹرپتی بھون نے  اس بیان کو “سچائی سے بہت دور” قرار دیتے ہوئے کہا، “کسی بھی موقع پر صدر تھکے ہوئے نظر نہیں آئیں۔ درحقیقت، وہ مانتی ہیں کہ پسماندہ طبقات، خواتین اور کسانوں کے لیے بولنا، جیسا کہ انھوں نے اپنے خطاب میں کیا،وہ کبھی بھی بورنگ نہیں ہو سکتا۔ صدر کے دفتر کا ماننا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ان رہنماؤں نے ہندی جیسی ہندوستانی زبانوں کے محاورات اور گفتگو سے خود کو واقف نہ کیا ہو اور اس طرح کا غلط تاثر پیدا کرلیاہو، ایسے تبصرے بدقسمتی اور مکمل طور پر قابل گریز ہیں۔

وہیں پی ایم مودی نے کہا کہ ملک نے ایک بار پھر کانگریس کے شاہی خاندان کو دیکھا ہے۔ آج صدر دروپدی مرمو نے پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔ وہ اڑیسہ کے ایک غریب گھرانے سے آکر یہاں پہنچی ہیں۔ ان کی مادری زبان ہندی نہیں ہے، ان کی پرورش اڑیہ میں ہوئی ہے، انہوں نے آج پارلیمنٹ سے خوب خطاب کیا، لیکن کانگریس کے شاہی خاندان نے ان کی توہین شروع کر دی ہے۔ شاہی خاندان کے ایک فرد نے کہا کہ صدر نے بورنگ تقریر کی۔ ایک رکن تو اس سے بھی آگے نکل گیا۔ صدر کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے انہیں (پوور لیڈی)غریب خاتون قرار دیا۔ انہیں فقیر کہا،انہیں چیز کہا اور انہیں تھکا ہوا کہا۔

پی ایم مودی نے کہا کہ انہیں (کانگریس) قبائلی بیٹی کی بات سننا بورنگ لگتا ہے۔ یہ ملک کے 10 کروڑ قبائلی بھائیوں اور بہنوں کی توہین ہے۔ یہ ملک کے ہر قبائلی بھائی بہن کی توہین ہے، انہوں نے کہا کہ کانگریس ہر قدم پر غریبوں، دلت قبائلیوں کی تذلیل کرتی ہے۔ وہ لوگوں کو گالی دینا، بیرون ملک ہندوستان کو بدنام کرنا اور شہری نکسلیوں کے بارے میں بات کرنا پسند کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

JP Nadda on Sonia Gandhi comment for President Draupadi Murmu:  جے پی نڈا نے سونیا گاندھی پراٹھایا سوال، صدرجمہوریہ اورقبائلی سماج سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا

پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے پہلے دن صدر جمہوریہ دروپدی مرموکے افتتاحی خطاب پرکانگریس کی…

45 minutes ago

AAP suffers a big setback: دہلی انتخابات میں ہوگیا بڑا کھیل، ووٹنگ سے پانچ دن پہلے عام آدمی پارٹی کے 7 ایم ایل ایز نے دیا استعفیٰ

اب تمام لیڈران نے عام آدمی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ کا اعلان کردیا…

3 hours ago

Suzuki India starts exporting Jimny to Japan: ماروتی سوزوکی انڈیا نے اب جاپان کو جمنی کار بھی برآمد کرنا شروع کر دیا

تجزیہ کاروں کے ساتھ ایک کانفرنس کال کے دوران، کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (کارپوریٹ امور)…

3 hours ago

Indian food services market: ہندوستانی فوڈ سروسز مارکیٹ 2030 تک 144-152بلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان: رپورٹ

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملٹی برانڈ کی حکمت عملی ایک جیتنے والا فارمولا…

3 hours ago

Akshay Kumar Backs PM Modi: پی ایم مودی کے فٹنس پلان کے قائل ہوگئے اداکار اکشے کمار،کہی یہ بڑی باتیں

اکشے کمار سوشل میڈیا پر سرگرم رہتے ہیں، اس سے قبل ایک اور موقع پر…

3 hours ago