Bharat Express DD Free Dish

India test-fires Agni-Prime missile: ریل پر مبنی موبائل لانچر سے ’اگنی-پرائم‘ میزائل کا کامیاب تجربہ، بھارت نے حاصل کی بڑی کامیابی

وزارتِ دفاع کے مطابق میزائل کی پرواز کے راستے کو مختلف گراؤنڈ اسٹیشنز سے ٹریک کیا گیا اور یہ ایک مثالی تجربہ تھا، جس نے تمام مشن مقاصد کو حاصل کیا۔ اس کامیاب تجربے سے مستقبل میں ریل پر مبنی نظاموں کو خدمات میں شامل کرنے کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔

ریل پر مبنی موبائل لانچر سے ‘اگنی-پرائم’ میزائل کا کامیاب تجربہ۔

نئی دہلی: بھارت نے اپنی عسکری صلاحیت کو مزید مستحکم کرتے ہوئے جمعرات کے روز ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ درمیانی فاصلے تک مار کرنے والی ’اگنی-پرائم‘ میزائل کا تجربہ ریل پر مبنی موبائل لانچر سسٹم سے کیا گیا، جو پوری طرح کامیاب رہا۔ اس کامیاب تجربے کا اعلان وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کیا۔

وزیرِ دفاع نے ڈی آر ڈی او اور ایس ایف سی کو مبارکباد دی

وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے درمیانی فاصلے کی ’اگنی-پرائم‘ میزائل کے کامیاب تجربے پر ڈی آر ڈی او، ایس ایف سی اور مسلح افواج کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ریل پر مبنی موبائل لانچر سسٹم کے ذریعے درمیانی فاصلے کی ’اگنی-پرائم‘ میزائل کے اس کامیاب فلائٹ ٹیسٹ نے بھارت کو ان چند ممالک کی صف میں لا کھڑا کیا ہے جن کے پاس متحرک ریل نیٹ ورک سے کینسٹرائزڈ لانچ سسٹم فائر کرنے کی صلاحیت ہے۔

2,000 کلومیٹر تک ٹارگیٹ سیٹ کر سکتا ہے اگنی-پرائم

وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا، ’’بھارت نے ریل پر مبنی موبائل لانچر سسٹم سے درمیانی فاصلے کی ’اگنی-پرائم‘ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ اگلی نسل کی میزائل 2,000 کلومیٹر تک حملہ کرنے کی صلاحیت کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے اور کئی جدید خصوصیات سے لیس ہے۔‘‘

انہوں نے مزید لکھا، ’’ریل پر مبنی موبائل لانچر سے کیا گیا یہ اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے، جو کسی بھی پیشگی شرط کے بغیر ریل نیٹ ورک پر آزادانہ طور پر کام کر سکتا ہے۔ یہ نظام صارف کو کراس-کنٹری موبلٹی، کم ردعمل کے وقت میں لانچ اور کم نمایاں رہتے ہوئے آپریشن کرنے جیسی صلاحیتیں فراہم کرتا ہے۔‘‘

ڈی آر ڈی او اور اسٹریٹجک فورسز کمانڈ (ایس ایف سی) نے ریل پر مبنی موبائل لانچر سسٹم سے درمیانی فاصلے کی ’اگنی-پرائم‘ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

وزارتِ دفاع کے مطابق میزائل کی پرواز کے راستے کو مختلف گراؤنڈ اسٹیشنز سے ٹریک کیا گیا اور یہ ایک مثالی تجربہ تھا، جس نے تمام مشن مقاصد کو حاصل کیا۔ اس کامیاب تجربے سے مستقبل میں ریل پر مبنی نظاموں کو خدمات میں شامل کرنے کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ روڈ-موبائل ’اگنی-پی‘ میزائل کو پہلے ہی کئی کامیاب تجربات کے بعد فوج میں شامل کیا جا چکا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read