بین الاقوامی

Pakistan Economic Crisis: عمران خان نے شہباز حکومت کو گھیرا، کہا- ‘پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں، 8 لاکھ لوگ ملک چھوڑ کر گئے’

Imran Khan on Pakistan Economic Crisis: اسلام آباد: پاکستان کے برخاست وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے بدھ کے روز ملک کی خراب معیشت کے لئے شہباز شریف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک جس صورتحال کی طرف بڑھ رہا ہے، وہاں سے اس کا کوئی مستقبل نظرنہیں آتا۔ انہوں نے کہا، ‘میری قوم آپ آج ایک بے حد خطرناک موڑ پر کھڑے ہیں۔ اللہ نے ہمارے اوپرجہاد کا حکم دیا ہے۔ جہاد ہے کیا؟ ظلم اور نا انصافی کے سامنے کھڑا ہونا جہاد ہے۔ عمران خان نے ایک عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نیلس منڈیلا کے ایک بیان کا ذکر کیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر غربت (غریبی) کم کرنی ہے تو پہلے انصاف لے کرآؤ۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی کے صدر عمران خان نے مہنگائی پر شہباز شریف حکومت کی تنقید کرتے ہوئے کہا، ‘آج کون سی قیامت آئی ہے… اپریل میں ہماری حکومت گ ئی تھی، تو آٹاز 65 روپئے کلو تھا، لیکن آج 135 روپئے ہوگئے ہیں۔ کیا ہوا کہ بجلی کی قیمت دوگنی ہوگئی ہیں… ابھی اور مہنگائی آنے والی ہے’۔ عمران خان نے مزید کہا، ‘میں یہ آپ کو ایمان سے کہتا ہوں کہ جس طرف یہ ہمیں لے کر جا رہے ہیں، اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ لوگوں کی امید پاکستان سے چلی گئی ہے۔ 8 لاکھ لوگ ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں’۔

عمران خان نے مزید کہا کہ انہوں نے حکومت سے یہ بھی پوچھا کہ پولیس نے فواد چودھری کو کیوں پکڑا ہے؟ انہوں نے کونسا جرم کیا ہے؟ اس کے بعد عمران خان نے اپنے اوپر ہوئے حملے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا، ‘میرے اوپر قاتلانہ حملہ کیوں کیا گیا تھا، میں نے کون سا ظلم کیا تھا؟ میرا یہ وعدہ ہے کہ جب تک میں زندہ ہوں، اس ملک کے لئے جدوجہد کروں گا’۔

یہ بھی پڑھیں: Fawad Chaudhry: پاکستان کے سابق وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری گرفتار،عمران خان بھی ہوسکتے ہیں گرفتار

واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیراور پی ٹی آئی لیڈر فواد چودھری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ وہیں اس درمیان اب پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کی بھی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی تھیں، جس کے سبب ان کے گھر کے باہر بڑی تعداد میں کارکنان جمع ہوگئے۔ گرفتار ہونے سے قبل فواد چودھری نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ فواد چودھری کی گرفتاری کی تصدیق اسلام آباد پولیس نے کی تھی۔ خبروں کے مطابق، الیکشن کمیشن کے سکریٹری عمر حمید کی شکایت پر کل رات اسلام آباد کے کوہسر پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

24 minutes ago

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 hour ago