قومی

Republic Day 2023: یوم جمہوریہ کے موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا پیغام، کہا- آج کا بھارت خود اعتمادی سے لبریز

Droupadi Murmu Republic Day 2023 Speech: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے 74 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پرملک کو خطاب کرتے ہوئے تمام اہل وطن کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ 74ویں یوم جمہوریہ کے موقع پرملک اوربیرون ملک میں رہنے والے آپ سبھی ہندوستانی عوام کو میں مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ جب ہم یوم جمہوریہ مناتے ہیں، تب ایک ملک کے طور پر ہم نے مل جل کرجو حصولیابیاں حاصل کی ہیں، ان کا ہم جشن مناتے ہیں۔ دروپدی مرمو کا یہ اس موقع پرپہلا خطاب ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ آج کا بھارت خوداعتمادی سے لبریز ہے۔ ہم سب ایک ہی ہیں اور ہم سبھی ہندوستانی ہیں۔ اتنے سارے پنتھوں اوراتنی ساری زبانوں نے ہمیں تقسیم نہیں کیا ہے بلکہ ہمیں جوڑا ہے۔ اس لئے ہم ایک جمہوری ملک کے طور پرکامیاب ہوئے ہیں۔ یہی ہندوستان کا سارا عنصرہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک غریب اورناخواندہ قوم کی حالت سے آگے بڑھتے ہوئے عالمی اسٹیج پرایک خود اعتمادی سے لبریز ملک کا مقام حاصل کرچکا ہے۔ آئین سازوں کی اجتماعی ذہانت اور دانشمندی سے ملی رہنمائی کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔ ہندوستان ہمیشہ ڈاکٹر بی آرامبیڈکر کا شکرگزار رہے گا، جنہوں نے آئین کی مسودہ کمیٹی کی قیادت کی اوراس طرح اسے حتمی شکل دینے میں اہم کردار نبھایا۔

یوم جمہوریہ سے قبل دروپدی مرمو نے کہا کہ خواتین کو بااختیاربنانے، خواتین اورمردوں کے درمیان مساوات اب محض نعرے نہیں رہ گئے ہیں۔ میرے دل میں کوئی خدشہ نہیں ہے کہ خواتین ہی آنے والے کل کے ہندوستان کو شکل دینے میں زیادہ سے زیادہ تعاون دیں گی۔

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ اس سال بھارت جی-20 ممالک کے گروپ کی صدارت کر رہا ہے۔ عالمی بھائی چارہ کے اپنے آئیڈیل کے مطابق، ہم سب کے لئے امن اور خوشحالی کے لئے کھڑے ہیں۔ جی 20 کی صدارت ہندوستان کوایک بہتردنیا کی تعمیرمیں تعاون کرنے میں بہت اہم رول ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کسانوں، مزدوروں، سائنسدانوں اورانجینئروں کے کردار کی تعریف کرتی ہوں،  جن کی اجتماعی طاقت ہمارے ملک کو ’’جے جوان، جے کسان، جے وگیان،جے  انوسندھان‘‘ کے جذبے میں آگے بڑھنے کے قابل بناتی ہے۔

دروپدی مرمو نے کہا کہ میں ان بہادر جوانوں کی خصوصی طور پرتعریف کرتی ہوں، جو سرحدوں کا تحفظ کرتے ہیں اور کسی بھی قربانی کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ میں پیرا ملٹری فورسزاورپولیس فورسزکے بہادرجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، جو ہم وطنوں کو اندرونی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

 -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

At least 116 dead, several injured: ہاتھرس میں موت کا ستسنگ،بابا کے قدموں کے دھول کیلئے مچی بھگدڑ میں 116 افراد ہلاک،زخمیوں کی تعداد بھی 100 سے زائد

 صدر جمہوریہ، نائب صدر ہند، پی ایم مودی ،امت شاہ ،راہل گاندھی ،اکھلیش یادو، پرینکا…

6 hours ago

Sai Tamhankar Casting Couch: ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ گزارنی تھی رات، مشہور اداکارہ کو فلم کے بدلے ملا تھا ’گندہ آفر‘

اب ایک مشہوراداکارہ نے اپنے ساتھ ہوئی کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔…

7 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملی راحت، القادر ٹرسٹ معاملے میں عدالت نے دی ضمانت

القادر ٹرسٹ معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی…

8 hours ago