-بھارت ایکسپریس
BJP MLA Hari Bhushan Thakur Bachol on Pathaan Controversy: بی جے پی رکن اسمبلی ہری بھوشن ٹھاکر بچول نے ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے بدھ کے روزالزام لگایا کہ دیپیکا پادوکون ‘ٹکڑے-ٹکڑے’ گروہ کی رکن’ ہیں اور شاہ رخ خان ‘پی ایف آئی ایجنٹ” ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھگوا رنگ قربانی اور جدوجہد کی علامت، ہے، لیکن ٹکڑے ٹکڑے گروہ کی رکن دیپیکا پادوکون نے بھگوا رنگ کا انرویئر پہن رکھا ہے۔ دیپیکا پادوکون صرف جے این یو ہی کیوں گئیں۔ ملک میں کئی مقامات پراس طرح کے حادثات ہوچکے ہیں۔ اس فلم سے وابستہ لوگ آئی ایس کے رکن اورغزوہ ہند کے حامی ہیں۔ قابل ذکر ہیں کہ ہری بھوشن ٹھاکر نے 2020 کے بہاراسمبلی انتخابات میں بسفی سیٹ سے کامیابی حاصل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دیپیکیا پادوکون نے 9 جنوری، 2020 کو ان طلبا کے ساتھ اتحاد اوراظہار ہمدردی دکھانے کے لئے جے این یو کا دورہ کیا تھا، جن پربھیڑ(جے این یو تشدد) نے حملہ کیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ شاہ رخ خان پی ایف آئی ایجنٹ ہیں۔ فلم کے پروڈیوسروں نے اسے ہندوؤں کی توہین کرنے کے لئے بنایا۔
‘پٹھان’ فلم کے ‘بے شرم رنگ’ گانے نے دیپیکا پادوکون کے بھگوا رنگ کی بکنی اور کچھ قابل اعتراض مناظر سے متعلق تنازعہ کھڑا کردیا تھا۔ سخت مخالفت کے سبب سینسر بورڈ نے فلم کے کچھ قابل اعتراض مناظر کو کاٹ دیا ہے۔ حالانکہ ‘پٹھان’ اب ریلیز ہوچکی ہے اوراسے جم کرلوگ دیکھ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پٹھان میں شاہ رخ خان دیپیکا پادوکون کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔ جان ابراہم بھی لیڈ رول میں نظر آرہے ہیں۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ریلیزکے بعد پٹھان کتنے ریکارڈ بریک کرتی ہے۔ حالانکہ اس نے پہلے ہی دن کمائی کے بہت سے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Pakistan Economic Crisis: عمران خان نے شہباز حکومت کو گھیرا، کہا- ‘پاکستان کا کوئی مستقبل نہیں، 8 لاکھ لوگ ملک چھوڑ کر گئے’
پٹھان کا گانا ‘بے شرم رنگ’ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دو گروپوں میں لوگ تقسیم ہوگئے۔ کنگ خان اوردیپیکا پادوکون کے فینس کو توان کی سجلنگ کیمسٹری اوربولڈ انداز خوب پسند آیا۔ حالانکہ کچھ لوگوں نے اسے مذہب سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہوئے ‘بھگوا رنگ’ کی بکنی پر خوب ہنگامہ کیا۔ دیپیکا پادوکون کے ریولنگ بکنی اورمونوکنی لُکس کو کچھ لوگ ہندوستان کی تہذیب کے خلاف بتا رہے تھے۔ کچھ یوزرس کا کہنا ہے کہ دیپیکا پادوکون کو بھگوا رنگ کے کپڑے پہناکر گانے کا نام ‘بے شرم رنگ’ رکھ دیا ہے۔ اسے بالکل قبول نہیں کیا جائے گا۔ اس لئے کچھ لوگ شاہ رخ خان اوردیپیکا پادوکون پراپنا غصہ ظاہرکر رہے ہیں۔ حالانکہ بڑی تعداد میں لوگ اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے اسے مذہب اور کسی مخصوص رنگ سے نہ جوڑنے کی اپیل کر رہے ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…