بین الاقوامی

President Shahabuddin orders release of Khaleda Zia: خالدہ ضیاء کو فوراً رہا کرنے کا حکم،حالات پر قابو پانے کیلئے بنگلہ دیش کے صدر نے لیا فیصلہ

بنگلہ دیش میں جاری خانہ جنگی  اور شیخ حسینہ کے استعفیٰ کے بعد ملک سے فرار ہونے  پر آرمی چیف نے  ایک عبوری حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے لئے تمام پارٹیوں سے مشاورت کی بھی اطلاع  ہے، البتہ اس بیچ یہ رپورٹ آئی ہے کہ بنگلہ دیشی صدر محمد شہاب الدین نے اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کی رہائی کا حکم  دے دیا ہے۔ضیاء اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ ہیں اور 1991-96 اور 2001-06 کے دوران دو بار بنگلہ دیش کی وزیر اعظم رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ضیاء کی رہائی کی یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب شیخ حسینہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنی جان بچانے کے لیے ملک سے فرار ہو گئی تھیں، ہفتوں کی عوامی تحریک کے بعد جو اتوار کو عروج پر پہنچ گئی تھی جب 14 پولیس اہلکاروں سمیت تقریباً 100 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ توقع ہے کہ حسینہ بالآخر لندن چلی جائیں گی جہاں وہ ہندوستان میں رکنے کے بعد جلاوطنی اختیار کریں گی۔ضیاء کو 2018 میں بدعنوانی کے ایک مقدمے میں پانچ سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ بعد میں انہیں گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔اب وہاں کے صدر نے حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خالدہ ضیاء کی رہائی کا حکم دے دیا ہے تاکہ حالات پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔

شیخ حسینہ اس وقت ہندوستان میں موجود ہیں۔ ان کا طیارہ ہندن ایئربیس پر اترا ہے۔ یہاں این ایس اے اجیت ڈوول نے ان سے ملاقات کی۔ دونوں کے درمیان تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک بات چیت ہوئی۔ ویسٹرن ایئر کمانڈ کے چیف ایئر مارشل پی ایم سنہا نے شیخ حسینہ سے ملاقات کی ہے۔ اب یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ شیخ حسینہ کے بھارت آنے سے قبل دارالحکومت دہلی میں ایک بڑا اجلاس بلایا گیا تھا۔ اس میٹنگ میں را چیف، این ایس اے وغیرہ نے شرکت کی۔

خبر یہ بھی ہے کہ بنگلہ دیش سے شیخ حسینہ کے ہندوستان پہنچنے کے مشن میں وزارت خارجہ، این ایس اے، فوج، فضائیہ اور سیکورٹی ایجنسیوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ پیر کو دوپہر 12 بجے اجیت ڈوول، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، آرمی چیف، را چیف، فضائیہ کے سربراہ اور دیگر ایجنسیوں کے سربراہوں کے درمیان ایک بڑی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں ہی شیخ حسینہ کے بنگلہ دیش سے نکلنے کا لائحہ عمل بنایا گیا۔ اس کے بعد ہی وہ بنگلہ دیش سے استعفیٰ دے کر ہندوستان آگئیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Mahakumbh Mega Conclave Live Updates: سال 2017 میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں حکومت بننے کے بعد پریاگ راج کی تصویر اور تقدیر بدلی: کیشو پرساد موریہ

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک آج پریاگ راج میں ایک میگا کانکلیو ’مہاکمھ: مہاتمئے پر…

2 hours ago

Amritsar Blast: امرتسر کے گمٹالہ چوکی کے باہر بم بلاسٹ، ببر خالصہ نے لی ذمہ داری، لیکن پولیس نے بتائی دھماکے کی یہ وجہ

آرمی کینٹ کا علاقہ بھی گمٹالہ پولیس چوکی کے قریب واقع ہے۔ اس کے علاوہ…

3 hours ago

Israel released a new map: اسرائیل نے جاری کیا نیا نقشہ، برہم ہوئے مسلم ممالک، کہہ دی بڑی بات

جورڈن نے اس نقشے کو اسرائیل کی توسیع پسندانہ منصوبے کا حصہ بتایا ہے۔ عرب…

3 hours ago

Dense Fog in North India: شمالی ہند میں گھنی دھند کا اثر، دہلی آنے والی 26 ٹرینیں تاخیر کا شکار

شمالی ہند کے کئی حصوں میں گھنی دھند کی وجہ سے ریلوے مسافروں کو مشکلات…

4 hours ago

Weather Forecast: دہلی میں درجہ حرارت 5 ڈگری تک پہنچا، کشمیر میں جمی برفب، راجستھان میں ژالہ باری کا امکان

پنجاب اور ہریانہ میں سردی اپنے عروج پر ہے۔ موگا میں کم سے کم درجہ…

5 hours ago