قومی

Dense Fog in North India: شمالی ہند میں گھنی دھند کا اثر، دہلی آنے والی 26 ٹرینیں تاخیر کا شکار

نئی دہلی: شمالی ہند میں گھنے دھند نے ٹرین خدمات کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوگئی ہے اور اسی وجہ سے آج دہلی آنے والی 26 ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ ریلوے کے مطابق ان میں سے کچھ ٹرینیں 1 سے 8 گھنٹے کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔

صبح 6 بجے تک، بہار سمپرک کرانتی ایکسپریس 165 منٹ، فرکا ایکسپریس 137 منٹ، برہم پترا میل 193 منٹ، اور مہابودھی ایکسپریس 228 منٹ کی تاخیر سے چل رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاتال کوٹ ایکسپریس 336 منٹ اور نیتا جی ایکسپریس 482 منٹ کی تاخیر سے چل رہی ہے۔

شمالی ہند کے کئی حصوں میں گھنی دھند کی وجہ سے ریلوے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دھند کے باعث ریلوے نے حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹرینوں کی رفتار کم کر دی ہے۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی ٹرین کے بارے میں اپ ڈیٹس کے لیے ریلوے کی آفیشل ویب سائٹ یا ہیلپ لائن دیکھیں۔

شمالی ہند میں سردی اور گھنی دھند نے معمولات زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے۔ یوپی کے کئی اضلاع میں کولڈ ڈے کا اعلان کیا گیا ہے۔ راجدھانی لکھنؤ سمیت نوئیڈا اور غازی آباد میں سردی کا اثر تیز ہے۔ 11 جنوری کو بارش اور گھنی دھند کے حوالے سے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

وہیں، پٹنہ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کے شمالی حصوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ دیگر حصوں میں موسم خشک ہے۔ آئندہ دو روز میں کم سے کم درجہ حرارت میں معمولی اضافے کا امکان ہے حالانکہ، دھند اور سردی کی لہر برقرار رہے گی۔ ریاست کے شمال وسطی اور شمال مشرقی اضلاع میں صبح کے وقت گھنی دھند پڑنے کا امکان ہے جس سے ٹریفک متاثر ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہلی میں درجہ حرارت 5 ڈگری تک پہنچا، کشمیر میں جمی برفب، راجستھان میں ژالہ باری کا امکان

راجستھان میں سردی کی شدت میں ہلکی سی کمی آئی ہے، لیکن آنے والے دنوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ چھ اضلاع میں اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 11 جنوری کو جے پور، چورو، سیکر اور جھنجھنو جیسے علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔ بعض مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حالانکہ، سردی کا اثر بدستور برقرار ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

43 minutes ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

1 hour ago

LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

1 hour ago

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

1 hour ago