قومی

Weather Forecast: دہلی میں درجہ حرارت 5 ڈگری تک پہنچا، کشمیر میں جمی برفب، راجستھان میں ژالہ باری کا امکان

نئی دہلی: دہلی-این سی آر میں سردی کا قہر اپنے عروج پر ہے۔ سردی کی لہر کے باعث لوگ گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ جمعرات (9 جنوری) کی صبح دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 6.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جمعہ (10 جنوری) کو یہ درجہ حرارت تقریباً 5 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ سردی کی وجہ سے کئی لوگ نائٹ شیلٹرز میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

اتر پردیش میں سردی اور گھنی دھند نے معمولات زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے۔ کئی اضلاع میں کولڈ ڈے کا اعلان کیا گیا ہے۔ راجدھانی لکھنؤ سمیت نوئیڈا اور غازی آباد میں سردی کا اثر تیز ہے۔ آج موسم صاف رہنے کی توقع ہے جس سے لوگوں کو کچھ راحت مل سکتی ہے۔ حالانکہ، 11 جنوری کو بارش اور گھنی دھند کے حوالے سے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ بارش کی وجہ سے درجہ حرارت مزید گرنے کا خدشہ ہے۔

بہار میں ہواؤں کے ساتھ سردی کی لہر

بہار میں مغربی ہواؤں نے سردی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ پٹنہ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کے شمالی حصوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ دیگر حصوں میں موسم خشک ہے۔ آئندہ دو روز میں کم سے کم درجہ حرارت میں معمولی اضافے کا امکان ہے حالانکہ، دھند اور سردی کی لہر برقرار رہے گی۔ ریاست کے شمال وسطی اور شمال مشرقی اضلاع میں صبح کے وقت گھنی دھند پڑنے کا امکان ہے جس سے ٹریفک متاثر ہو سکتی ہے۔

کشمیر میں چلہ کلاں کا اثر

وادی کشمیر میں سردی نے ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔ بیشتر مقامات پر درجہ حرارت نقطہ انجماد (Freezing Point) سے کئی ڈگری نیچے گر گیا ہے۔ گلمرگ اور پہلگام جیسے علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ وادی چلہ کلاں کے دور سے گزر رہی ہے، جسے سال کا سرد ترین مدت سمجھا جاتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں ہلکی برفباری اور سردی میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔

راجستھان میں موسلادھار بارش کا الرٹ

راجستھان میں سردی کی شدت میں ہلکی سی کمی آئی ہے، لیکن آنے والے دنوں میں بارش اور ژالہ باری کے امکان نے پھر سے تشویش بڑھا دی ہے۔ چھ اضلاع میں اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 11 جنوری کو جے پور، چورو، سیکر اور جھنجھنو جیسے علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔ بعض مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حالانکہ، سردی کا اثر بدستور برقرار ہے۔

پنجاب اور ہریانہ میں سردی اور دھند سے تباہی

پنجاب اور ہریانہ میں سردی اپنے عروج پر ہے۔ موگا میں کم سے کم درجہ حرارت 2.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ امرتسر، پٹیالہ اور لدھیانہ جیسے شہروں میں بھی درجہ حرارت معمول سے بہت کم ہے۔ ہریانہ کے سونی پت اور کرنال میں درجہ حرارت 3 ڈگری کے قریب پہنچ گیا ہے۔ ہماچل پردیش میں سردی کی لہر اور دھند کی وجہ سے پانچ اضلاع میں یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ (11 جنوری) اور اتوار (12 جنوری) کو بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Mahakumbh Mega Conclave: بھارت ایکسپریس کے مہا کمبھ میگا کانکلیو کا نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک نے کیا افتتاح

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک پریاگ راج میں آج ’مہا کنبھ: مہاتمے پرمہامنتھن‘ میگا کانکلیوکا…

1 hour ago

Mahakumbh Mega Conclave Live Updates: پی ایم مودی مہاکمبھ کے انتظامات دیکھنے دہلی سے آئے: اوم پرکاش راج بھر

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک آج پریاگ راج میں ایک میگا کانکلیو ’مہاکمھ: مہاتمئے پر…

3 hours ago

Amritsar Blast: امرتسر کے گمٹالہ چوکی کے باہر بم بلاسٹ، ببر خالصہ نے لی ذمہ داری، لیکن پولیس نے بتائی دھماکے کی یہ وجہ

آرمی کینٹ کا علاقہ بھی گمٹالہ پولیس چوکی کے قریب واقع ہے۔ اس کے علاوہ…

4 hours ago

Israel released a new map: اسرائیل نے جاری کیا نیا نقشہ، برہم ہوئے مسلم ممالک، کہہ دی بڑی بات

جورڈن نے اس نقشے کو اسرائیل کی توسیع پسندانہ منصوبے کا حصہ بتایا ہے۔ عرب…

4 hours ago

Dense Fog in North India: شمالی ہند میں گھنی دھند کا اثر، دہلی آنے والی 26 ٹرینیں تاخیر کا شکار

شمالی ہند کے کئی حصوں میں گھنی دھند کی وجہ سے ریلوے مسافروں کو مشکلات…

5 hours ago