قومی

Amritsar Blast: امرتسر کے گمٹالہ چوکی کے باہر بم بلاسٹ، ببر خالصہ نے لی ذمہ داری، لیکن پولیس نے بتائی دھماکے کی یہ وجہ

امرتسر: پنجاب کے امرتسر میں گمٹالہ چوکی کے باہر دھماکہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس دھماکے کی ذمہ داری ببر خالصہ نے قبول کی ہے جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ گاڑی کا ریڈی ایٹر پھٹنے سے ہوا۔ اے سی پی شیو درشن نے بتایا کہ جمعرات کی شام آٹھ بجے گمٹالہ چوکی کے انچارج نے دھماکے کی آواز سنی۔ اس کے بعد جب اس نے باہر جا کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ گمٹالہ چوکی کے باہر کھڑی پولیس اہلکار کی گاڑی میں دھماکہ ہوا ہے، جب اسے چیک کیا گیا تو پتہ چلا کہ اس کا ریڈی ایٹر پھٹ گیا تھا۔ اس سے اندازہ لگایا گیا کہ دھماکے کی اصل وجہ یہی تھی۔

گاڑی کا ریڈی ایٹر پھٹنے سے ہوا دھماکہ

اے سی پی شیو درشن سنگھ نے کہا کہ دھماکے سے متعلق کچھ افواہیں سوشل میڈیا پر جھوٹی پھیلائی جا رہی ہیں کہ تھانے کے باہر دھماکہ ہوا ہے۔ حلانکہ، یہ دھماکہ گاڑی کا ریڈی ایٹر پھٹنے سے ہوا، دھماکہ زیادہ زور دار نہیں تھا اور اس میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکہ تقریباً 9:30 بجے ہوا تھا۔ انہوں نے لوگوں سے افواہیں نہ پھیلانے کی اپیل بھی کی ہے۔

گمٹالہ پولیس چوکی کے قریب ہے آرمی کینٹ

آپ کو بتاتے چلیں کہ آرمی کینٹ کا علاقہ بھی گمٹالہ پولیس چوکی کے قریب واقع ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس ایم پی گرجیت اوجلا کی رہائش گاہ بھی چوکی سے چند میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ فی الحال پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔

مجیٹھا تھانے میں بھی ہوا تھا دھماکہ

امرتسر میں پہلے بھی پولیس اسٹیشنوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ اس سے قبل اجنالہ میں تھانے کے باہر آر ڈی ایکس رکھنے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد صبح سویرے گربخش نگر پولیس چوکی میں دھماکہ ہوا تھا جس کی ذمہ داری ببر خالصہ نے لی تھی۔ اتنا ہی نہیں، مجیٹھا تھانے میں بھی دھماکہ ہوا تھا، پھر امرتسر کے اسلام آباد تھانے میں بھی ایسا ہی واقعہ سامنے آیا۔ 47 دنوں کے بعد نویں مرتبہ ایسا ہوا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Mahakumbh Mega Conclave: بھارت ایکسپریس کے مہا کمبھ میگا کانکلیو کا نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک نے کیا افتتاح

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک پریاگ راج میں آج ’مہا کنبھ: مہاتمے پرمہامنتھن‘ میگا کانکلیوکا…

2 hours ago

Mahakumbh Mega Conclave Live Updates: 2013 میں مہاکمبھ کا انعقاد کیا گیا تھا، اس وقت لوگوں کو کافی پریشانی ہوئی تھی: بی جے پی ایم پی پروین پٹیل

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک آج پریاگ راج میں ایک میگا کانکلیو ’مہاکمھ: مہاتمئے پر…

4 hours ago

Israel released a new map: اسرائیل نے جاری کیا نیا نقشہ، برہم ہوئے مسلم ممالک، کہہ دی بڑی بات

جورڈن نے اس نقشے کو اسرائیل کی توسیع پسندانہ منصوبے کا حصہ بتایا ہے۔ عرب…

5 hours ago

Dense Fog in North India: شمالی ہند میں گھنی دھند کا اثر، دہلی آنے والی 26 ٹرینیں تاخیر کا شکار

شمالی ہند کے کئی حصوں میں گھنی دھند کی وجہ سے ریلوے مسافروں کو مشکلات…

6 hours ago