قومی

Sambhal Shahi Jama Masjid Case: سنبھل کی جامع مسجد کمیٹی کی عرضی پر سپریم کورٹ نے جاری کیا نوٹس، نگرپالیکا کے نوٹس پر روک، یوپی حکومت سے مانگی اسٹیٹس رپورٹ

نئی دہلی: سنبھل معاملے میں مسجد کمیٹی کی عرضی پرسپریم کورٹ نے یوپی حکومت کونوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے حکومت سے رپورٹ مانگی ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے نگرپالیکا کا ذریعہ جاری کئے گئے نوٹس پرروک لگا دی۔ دراصل، مسلم فریق نے مسجد کمیٹی کے پاس کنواں پراسٹیٹس کوکا مطالبہ کیا جبکہ یوپی حکومت نے اسے عوامی کنواں بتایا ہے۔ وہیں اب معاملے کی آئندہ سماعت 21 فروری کو ہوگی۔

معاملے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے کہا کہ آپ نے یہ درخواست یہاں کیوں داخل کی ہے؟ کنویں کی تصویر کا ذکر کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ کنواں کے پاس ایک راستہ ہے، وہاں سی سی ٹی وی کیمرہ لگا دیں۔ مسجد کمیٹی کے وکیل حذیفہ احمدی نے کہا کہ یہ صرف مسجد کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ چیف جسٹس نے حکم میں درج کیا۔ ایسا لگتا ہے کہ آپ نے کنواں بند کردیا ہے تاکہ اس کا استعمال نہ کریں۔

چیف جسٹس سنجیوکھنہ اورجسٹس سنجے کمارکی بینچ سماعت کررہی ہے۔ عرضی میں ضلع مجسٹریٹ کویہ حکم دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسجد کی سیڑھیوں اورگیٹ کے پاس واقع پرائیویٹ کنویں کے متعلق اسٹیٹس کوبرقراررکھا جائے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیراس سے متعلق کوئی کارروائی یا قدم نہ اٹھایا جائے۔ عرضی میں کمیٹی نے کہا ہے کہ عدالت کا حکم تھا کہ انتظامیہ امن وامان اورہم آہنگی قائم کرنے کے لیے اقدامات کئے گئے، لیکن ضلعی انتظامیہ علاقے میں پرانے مندروں اورکنویں کی تلاش میں مصروف ہے۔

ضلع انتظامیہ نے سنبھل کے 19 قدیم کنوؤں کو دوبارہ بحال کرنے کی مہم بھی شروع کی ہے۔ سنبھل کی جامع مسجد کے مرکزی دروازے  (مین گیٹ) کے قریب ایک کنواں ہے، جوسنبھل کے 19 قدیم کنویں میں سے ایک ہونے کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔ ایسے میں جامع مسجد کمیٹی کو خدشہ ہے کہ انتظامیہ اس بند کنویں کوبھی کھول سکتی ہے۔ جامع مسجد کمیٹی نے درخواست دائرکرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیرنہ توجامع مسجد کے کنویں کے ساتھ چھیڑچھاڑ کی جائے اور نہ ہی سیڑھیوں میں کوئی تبدیلی کی جائے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

JNU Students on Indefinite Hunger Strike: جے این یو میں طلبہ کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال، یہ ہیں اہم مطالبات

طلبہ کا الزام ہے کہ بھوک ہڑتال کے دوران JNU کے وائس چانسلر نے چیف…

1 hour ago

Jantar Mantar Protest: جنتر منتر پر اپوزیشن کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سخت، دفعہ 163نافذ

سکیورٹی انتظامات کے تحت جنتر منتر کے آس پاس کے حساس مقامات پر اضافی پولیس…

2 hours ago

Navi Mumbai Airport: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے اب سفر ہوگا انتہائی آسان، اڈانی گروپ نے شروع کیں ای-شیوائی بسیں

موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…

12 hours ago