اترپردیش کے پریاگ راج شہرمیں مہا کمبھ کی تیاریاں عروج پرہیں۔ 13 جنوری سے 25 فروری، 2025 تک پریاگ راج میں ’مہاکمبھ‘ منعقد کیا جائے گا۔ بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک پریاگ راج میں آج ’مہا کنبھ: مہاتمے پرمہامنتھن‘ میگا کانکلیوکا انعقاد کررہا ہے۔ اس کانکلیو میں نائب وزیراعلیٰ کیشوپرساد موریہ بھی پہنچے ہیں۔ کانکلیومیں بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے چیئرمین، سی ایم ڈی اورایڈیٹراِن چیف نے کیشو پرساد موریہ کا استقبال کیا۔ چیئرمین اورسی ایم ڈی اوپیندررائے نے ڈپٹی سی ایم کیشوپرساد موریہ کویادگاری مومنٹودے کر اعزاز سے نوازا۔
نائب وزیراعلیٰ کیشوپرساد موریہ نے مہاکمبھ کے انعقاد کے مقام پروقف کی جگہ بتائے جانے والوں کوجواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسی بات کرنے والے سستی شہرت کے لئے بیان دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب اسلام پیدا بھی نہیں ہوا تھا، تب سے کمبھ کا انعقاد کیا جاتا ہے تو پھربتائیے کہ وقف کی زمین وہ کیسے ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی کام حکومت اکیلے نہیں کرسکتی ہے۔ اس مہا کمبھ میں 40 سے 50 کروڑ شردھالوؤں (عقیدتمندوں) کے آنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ میلہ شروع ہونے کے ساتھ ہی وی آئی پی کا موومنٹ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 2047 تک ہندوستان توسیع شدہ ہندوستان بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ 2017 میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں حکومت بننے کے بعد پریاگ راج کی تصویراورتقدیربدلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2019 کے اردھ کمبھ میں 24 کروڑلوگ آستھا (عقیدت) کی ڈبکی لگانے کے لئے پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ کمبھ کی تاریخ میں اگرکبھی بدانتظامی ہوئی ہے تواکھلیش یادوکی حکومت میں ہوئی تھی۔ نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم مودی اوروزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں گڈگورننس کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پریاگ راج سے لکھنؤسڑک کے راستے جانے والوں کوبھی لگتا ہے کہ پلین سے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اترپردیش میں آنے والا ہر شخص اپنی سیکورٹی سے متعلق مطمئن ہے۔
کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ پریاگ راج کے سبھی تیرتھوں کی ترقی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پورے میلے میں نہیں رک سکتے، وہ مختصر وقت کے لئے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہرشعبے میں بھارت آتم نربھرہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں جی-20 کا کامیاب انعقاد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ شاندار طریقے سے ٹینٹ سٹی کی تعمیر کرائی گئی ہے۔ آن لائن بکنگ کے ذریعہ لوگ یہاں پر ٹھہرسکتے ہیں۔ مہاکمبھ کو ہم نے ڈیجیٹل مہاکمبھ کا نام دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہا کمبھ سے دو لاکھ کروڑ کی معیشت میں اچھال آنے والا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
ہندوستان نے 2024 میں 18.5 گیگاواٹ نئی افادیت کے پیمانے پر شمسی لیول میں اضافہ…
اجے سونکر نے کہاکہ 'ایسا کوئی بھی شخص، خواہ وہ ملحد ہو یا کسی مذہب…
دسمبر میں ای وے بل کی جنریشن میں اضافے کی توقع ہے کہ جنوری 2025…
وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنے بچپن اور بچپن کے دوستوں…
متھرا کے شاہی عیدگاہ اورکرشن جنم بھومی تنازعہ پرسپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ…
مہنت دیویندر سنگھ شاستری نے کہا کہ جو بھی پریاگ راج آتا ہے وہ نیکی…