اسلامی جمہوریہ ایران کی 13 ویں کابینہ اور منتخب صدر کی باضابطہ توثیق کی تقریب آج بروز اتوار 28 جولائی 2024 کو رہبر انقلاب اسلامی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ حسینیہ امام خمینی میں حکومتی عہدیداروں اور اعلی حکام کی موجودگی میں رہبر انقلاب کے دفتر کے سربراہ نے آئین کے آرٹیکل 110 کے پیراگراف 9 کی بنیاد پر صدر کے انتخاب کا حکم نامہ پڑھ کر سنایا۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر کے ڈائریکٹر کی طرف سے جاری کیے گئے ایک پیغام میں سپریم لیڈر نے کہا کہ میں دانشمند، دیانتدار، مقبول اور علمی ر مسعود پزشکیان کے حق میں ووٹ کی توثیق کرتا ہوں اور میں انہیں اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر مقرر کر رہا ہوں۔ یاد رہے کہ نئے صدر منگل کو پارلیمنٹ کے سامنے حلف اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ 6 جولائی کو اصلاح پسند مسعود پزشکیان ایران کے صدارتی انتخاب جیت گئے تھے۔
مسعود پزشکیان نے صدارتی انتخاب میں ایک کروڑ 63 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کئے، ان کے مدمقابل سعید جلیلی میں ایک کروڑ 35لاکھ ووٹ لے سکے تھے۔ انتخابات کے پہلے مرحلے میں کوئی امیدوار مطلوبہ اکثریت حاصل نہیں کرسکا تھا، رن آف الیکشن میں مسعود پزشکیان اور سعید جلیلی کے درمیان مقابلہ ہوا۔ خیال رہے کہ مرحوم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 2021 میں صدر منتخب ہوئے تھے اور معمول کے شیڈول کے تحت ایران میں صدارتی انتخاب 2025 میں ہونے تھے، تاہم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال کے بعد صدارتی انتخابات قبل ازوقت منعقد ہوئے، حادثے میں ایرانی وزیر خارجہ اور دیگر 6 ایرانی عہدیدار بھی جاں بحق ہوئے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…