بین الاقوامی

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں 46,000 سے زیادہ افراد ہوئے جاں بحق، جانئے زخمیوں کی تعداد

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ جاری ہے۔ اسرائیل مسلسل حماس پر حملے کررہا ہے۔ اس حملے میں معصوم فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے۔ جنگ کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 46,000  سے زیادہ ہوگئی ہے۔ غزہ کی وزارت صحت نے جمعرات کو اس بارے میں جانکاری دی ہے۔ وزارت نے 15 ماہ سے چل رہی جنگ میں مہلوکین کی تعداد کے بارے میں جانکاری شیئر کی ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں اب تک 46,006  فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں اور 109,378  زخمی ہوئے ہیں۔

مہلوکین میں نصف سے زیادہ خواتین اور بچے

غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مہلوکین میں نصف سے زیادہ خواتین اور بچے ہیں۔ وزارت نے حالانکہ یہ نہیں بتایا کہ مہلوکین میں کتنے جنگجو اورکتنے شہری تھے۔ اسرائیلی فوج نے بغیر کوئی ثبوت دیتے ہوئے کہا کہ اس نے 17,000  سے زیادہ مبینہ دہشت گردوں (حماس جنگجوؤں) کو مارگرایا ہے۔

ملبے میں دبے ہیں ہزاروں لوگ

اس سے پہلے جب غزہ کی وزارت صحت نے گزشتہ سال مہلوکین اور زخمیوں کی تعداد کو شیئرکیا تھا توبڑی بات کہی تھی۔ وزارت صحت نے کہا تھا کہ حقیقی مہلوکین کی تعداد زیادہ ہے کیونکہ ہزاروں لاشیں ملبے کے نیچے یا ایسے علاقوں میں دبے ہوئے ہیں، جہاں تک ڈاکٹر نہیں پہنچ سکتے۔ اس درمیان غزہ میں حالات یہ ہیں کہ لوگوں کو کھانا اور پانی تک نہیں مل پا رہا ہے۔ خطرناک سردی کے درمیان بڑی تعداد میں بے گھرافراد کیمپوں میں رہنے پرمجبورہیں۔

حماس اور اسرائیل میں جاری ہے لڑائی

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک سال سے زیادہ وقت سے جنگ جاری ہے۔ حماس کے جنگجوؤں نے 7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل پر کئے گئے حملے میں تقریباً 1,200  لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ اس دوران حماس کے جنگجوؤں نے 250 لوگوں کو یرغمال بنا لیا تھا، جن میں سے تقریباً 100 افراد ابھی بھی حماس کے قبضے میں ہیں۔ حالانکہ ایک معاہدے کے تحت 100 سے زیادہ یرغمالیوں کورہا کردیا گیا تھا۔ میڈیا میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جو100 سے زائد یرغمالی ابھی تک حماس میں قبضے میں ہیں، ان میں سے بڑی تعداد میں یرغمالیوں کی موت ہوچکی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

1 hour ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

2 hours ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

2 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

3 hours ago