قومی

TMC suspends Santunu Sen and Arabul Islam: مغربی بنگال میں سی ایم ممتا کی بڑی کارروائی، سابق ایم پی شانتنو سین اور سابق ایم ایل اے عرب الاسلام کو کیا معطل، جانئے کیا تھی وجہ

ترنمول کانگریس: مغربی بنگال میں حکمراں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے جمعہ (10 جنوری 2024) کو اپنے سابق راجیہ سبھا رکن شانتنو سین اور سابق ایم ایل اے عرب الاسلام کو مبینہ ’پارٹی مخالف سرگرمیوں‘ کے الزام میں معطل کر دیا۔ پارٹی کے نائب صدر جئے پرکاش مجمدار نے یہ جانکاری دی۔ یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب پارٹی اپنے اندرونی خلفشار سے جوجھ رہی ہے۔ شانتنو سین کو ابھیشیک بنرجی کا قریبی مانا جاتا ہے۔

پیشہ سے ڈاکٹر اور ٹی ایم سی کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کے بھروسہ مند مانے جانے والے شانتنو سین نے آر جی کر میڈیکل کالج اور اسپتال میں ایک خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کی تحقیقات کرنے پر پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اس معاملے پر ان کے واضح موقف سے پارٹی کے اندر ہنگامہ مچ گیا تھا۔

ترنمول کانگریس کی کونسلر ہیں شانتنو سین کی بیوی

بتا دیں کہ شانتنو سین کی بیوی کاکلی سین بھی کولکتہ میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 2 سے ترنمول کانگریس کی کونسلر ہیں اور انہیں حال ہی میں پارٹی کے کچھ واٹس ایپ گروپس سے ہٹا دیا گیا تھا۔

شوکت ملا کو بھی کیا گیا معطل

دوسری طرف، کولکتہ کے باہری علاقے بھانگور سے تعقل رکھنے والے اسلام کا پارٹی کے ایم ایل اے شوکت ملا کے ساتھ جھگڑا اعلیٰ قیادت کے لیے اکثر شرمندگی کا باعث بنتا ہے۔ جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگور سے سابق ایم ایل اے عرب الاسلام سے پارٹی پچھلے کچھ سالوں سے ناراض چل رہی تھی۔ یکم جنوری 2025 کو ترنمول کانگریس کے یوم تاسیس پر پارٹی پرچم لہراتے وقت ایم ایل اے شوکت ملا کی قیادت والے پارٹی کے دوسرے دھڑے کے ساتھ جھڑپ ہو گئی تھی۔

پارٹی میں نظم و ضبط بحال کرنے کی کوشش

معطلی کی کارروائی 2026 کے اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی میں نظم و ضبط بحال کرنے کے لیے ٹی ایم سی قیادت کی کوشش کا اشارہ دیتی ہے۔ سی ایم ممتا بنرجی نے نومبر میں کئی تادیبی کمیٹیاں تشکیل دی تھیں اور پارٹی لیڈران کو مختلف مسائل پر پارٹی پالیسیوں کے خلاف جانے کے تعلق سے خبردار کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi Assembly Elections 2025: اوکھلا سیٹ پر کبھی کانگریس کا تھا غلبہ، AAP کو ہیٹرک کی امید، اے آئی ایم آئی ایم کر سکتی ہے کھیل؟

دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کے لیے ووٹنگ ایک ہی مرحلے میں 5 فروری کو ہوگی۔…

12 minutes ago

All India Weather Update: ویسٹرن ڈسٹربنس کے باعث ملک بھر میں بدلا موسم کا مزاج، ہلکی بارش اور دھند کا الرٹ جاری

جونپور میں بھی شدید دھند اور سردی کی وجہ سے زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔…

1 hour ago

AAP MLA Gurpreet Gogi dies: عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے گرپریت گوگی کی مشتبہ حالات میں موت، فیملی کا دعویٰ، غلطی سے خود کو ماری گولی

گوگی نے 2022 میں عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور لدھیانہ اسمبلی انتخابات…

2 hours ago

Leveraging innovation for the common good: رفاہِ عام کے لیے جدت کا سہارا

نیکسَس سے تربیت یافتہ  افراد کی اسٹارٹ اپ کمپنی’ ڈی ورس‘  ’یو وی اسٹرلائزر ‘…

2 hours ago