قومی

Hajj 2025: حج کوٹہ تنازعہ کے درمیان مودی حکومت کی کوشش سے کتنا ہوگا فائدہ؟ سال 2025 میں 42000 ہندوستانی عازمین کے ہاتھ لگی مایوسی!

سعودی عرب کی طرف سے سفرحج پرجانے والے ہندوستانی عازمین کے لئے طے شدہ تقریباً 52,000 حج سلاٹ منسوخ کئے جانے کی رپورٹ کے بعد اپوزیشن کے کئی لیڈران نے تشویش کا اظہارکیا ہے۔ اپوزیشن نے مرکزی حکومت سے اس معاملے کوسعودی عرب کے سامنے اٹھانے کی گزارش کی ہے۔ کانگریس کے راجیہ سبھا رکن ڈاکٹرسید ناصرحسین، نیشنل کانفرنس کے صدرفاروق عبداللہ، جموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ اور سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی اس معاملے میں وزیراعظم نریندرمودی سے اس موضوع سے متعلق سعودی عرب حکومت سے بات کرنے کی اپیل کی ہے۔

حالانکہ پرائیویٹ ٹورآپریٹرکے کوٹے والے 52 ہزار عازمین میں سے بچے 42 ہزارعازمین اب بھی حج پرنہیں جاسکیں گے۔ وزارت نے بتایا کہ سعودی عرب کی طرف سے اس معاملے میں واضح طورپرکہہ دیا گیا ہے کہ اس سال وہ کسی بھی ملک کے لئے ڈیڈ لائن نہیں بڑھا رہے ہیں۔ وہیں ہندوستان میں کئی مسلم تنظیموں اورلیڈران کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ حکومت اس میں پھرسے مداخلت کرے۔

فی الحال حکومت کی طرف سے یہ بتایا گیا ہے کہ اس کی مداخلت کے بعد ہی سعودی وزارت حج منیٰ میں مختص مقام کی فراہمی کی بنیاد پر 10,000  عازمین حج سے متعلق اپنا کام پورا کرنے کو کمبائینڈ حج گروپ آپریٹرس (CHGOs) کے لئے حج پورٹل کو پھرسے کھولنے پر راضی ہوگیا ہے۔

52 ہزارکوٹہ پرائیوٹ ٹورآپریٹرس کے پاس

اقلیتی امورکی وزارت ہندوستان کی حج کمیٹی کے ذریعہ ہندوستان کوالاٹ کئے گئے 1,75,025 کے بڑے حصے کا انتظام کرتی ہے، جو جاری سال میں 1,22,518 ہے جبکہ باقی 52,507  کوٹے پرائیویٹ ٹورآپریٹروں کو الاٹ کئے گئے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ اس کی کوششوں کی وجہ سے ہی ہندوستان کے لئے حج کوٹہ الاٹ جو سال 2014 میں 1,36,020 تھا، دھیرے دھیرے بڑھ کر2025 تک 1,75,025 ہوگیا ہے۔ یہ کوٹہ سعودی عرب کے افسران کے ذریعہ مذہبی سفرشروع ہونے کے پہلے حتمی شکل دی جاتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ہندوستان کی حج کمیٹی کے ذریعہ اقلیتی امورکی وزارت ہندوستان کوالاٹ کوٹے کے بڑے حصے کا انتظام کرتا ہے، جوجاری سال میں 1,22,518  ہے۔ اس کے تحت تمام ضروری انتظامات بشمول فلائٹ شیڈول، ٹرانسپورٹیشن، منیٰ کیمپ، رہائش اوراضافی خدمات سعودی مطالبے کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کرلی گئی ہیں۔

سعودی انتظامیہ نے کیوں کی کٹوتی؟

ہندوستان کوالاٹ کوٹے کا بقیہ حصہ پرائیویٹ ٹورآپریٹرس کوالاٹ کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی گائیڈ لائن میں تبدیلی کی وجہ سے اس سال وزارت کے ذریعہ 800 سے زیادہ پرائیویٹ ٹورآپریٹروں کو26 قانونی اداروں میں ملا دیا گیا، جنہیں کمبائنڈ حج گروپ آف آپریٹرس کہا جاتا ہے۔ تیاری کرنے میں زیادہ پریشانی نہ آئے، اس کے لئے وزارت کی طرف سے ان 26 گروپ آپریٹرس کوکافی پہلے ہی حج کوٹہ الاٹ کردیا گیا تھا۔

حکومت کی طرف سے بیان میں کہا گیا،”حالانکہ ریمائنڈردینے کے بعد بھی وہ سعودی افسران کے ذریعہ مقررہ ضروری ڈیڈ لائن پرعمل کرنے میں ناکام رہے اورسعودی ضوابط کے تحت ٹرانسپورٹ، عازمین حج کے لئے ٹھہرنے کا انتظام اورکیمپس سمیت سبھی ضروری لازمی معاہدوں کوحتمی شکل نہیں دی جا سکی۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہندوستانی حکومت اس معاملے پروزیرکی سطح پرمتعلقہ سعودی افسران کے ساتھ مسلسل بات چیت کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Hajj 2025: ہندوستان-سعودی عرب کی دوستی سے ہندوستانی مسلمانوں کو بڑی راحت، عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری، جانئے پوری تفصیل

حکومت کی مداخلت کے بعد پھرسے کھلا پورٹل

دوسری جانب، سعودی وزارت حج نے عازمین حج کی سیکورٹی کے لئے اپنی تشویش کواجاگرکیا۔ خاص طورپرمنیٰ میں، جہاں شدید گرمی کے درمیان محدود جگہوں پرحج کے مناسک ادا کیے جانے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ تاخیر کی وجہ سے منیٰ میں دستیاب جگہ اب خالی نہیں ہے۔ سعودی حکام کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس سال کسی بھی ملک کے لیے ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کررہے ہیں۔ تاہم، حکومتی مداخلت کے بعد، سعودی وزارت حج نے تمام CHGOs کے لیے حج پورٹل (نسک پورٹل) کودوبارہ کھولنے پررضامندی ظاہرکی ہے تاکہ منیٰ میں موجودہ جگہ کی دستیابی کی بنیاد پر10,000 عازمین حج کے حوالے سے اپنا کام مکمل کیا جا سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

2 minutes ago

Test Match: ٹیسٹ: شانتو اور رحیم کی جوڑی نے افغانستان کے خلاف 159 رنز جوڑے، تیسرے دن تک بنگلہ دیش کو 329 رنز کی برتری

بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 223 رنز بنائے، حسن محمود نے…

34 minutes ago

Ranji Trophy 2026-27: رنجی ٹرافی، بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کا پھر چلا جادو، سمرن کی سنچری، راہل اور یشسوی فلاپ

محمد شامی نے رنجی ٹرافی 27-2026 میں ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

35 minutes ago

Russia Ukraine Energy Ceasefire: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان، روس اور یوکرین کے درمیان ’انرجی سیز فائر‘ نافذ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان توانائی…

1 hour ago

Rahul Gandhi Announces Supreme Court March: راہل گاندھی کی سپریم کورٹ تک مارچ کی اپیل، چیف جسٹس کو سونپا جائے گا میمورنڈم

سی ای سی گیانیش کمار کے استعفے اور مبینہ ووٹ چوری کے خلاف 12 اکتوبر…

1 hour ago

PM Modi Fishermen Project: وزیر اعظم مودی کا ماہی گیروں کو بڑا تحفہ، ہزاروں کروڑ روپے کے منصوبوں کو منظوری، چنئی فشنگ ہاربر ہوگا جدید

پی ایم متسیہ سمپدا یوجنا کے تحت مچھلی کی پیداوار، کولڈ اسٹوریج اور سمندری خوراک…

2 hours ago