قومی

CM Mamata Banerjee on Murshidabad Violence: مرشد آباد تشدد پرممتا بنرجی نے بی جے پی پراٹھایا سوال، کہا- نہیں ہونے دیں گے ہندومسلم

 West Bengal CM Mamata Banerjee on Murshidabad Violence: مغربی بنگال کے مرشدآباد میں وقف قانون 2025 کے خلاف ہوئے تشدد کے بعد سے حالات کشیدہ ہیں۔ بی جے پی اورترنمول کانگریس ایک دوسرے پرالزام تراشی اورجوابی الزام تراشی کررہی ہیں۔ علاقے میں امن وامان بنائے رکھنے کے لئے مرکزی سیکورٹی اہلکاروں کی کئی ٹیمیں مقامی پولیس کے ساتھ مل کرڈیوٹی پرتعینات کی گئی ہیں۔ اسی درمیان مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اس تشدد کے لئے بی جے پی کوذمہ دارٹھہرایا ہے اورانہوں نے محاذ کھول دیا ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کولکاتا کے نیتا جی انڈوراسٹیڈیم پہنچیں، جہاں انہوں نے مسلم مذہبی رہنماؤں اورائمہ کرام سے ملاقات کی۔ انہوں نے اس دوران وقف قانون سے متعلق اماموں سے خطاب بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کوبدنام کیا جا رہا ہے، جہاں تشدد ہوا، وہ کانگریس کی سیٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدارسے بے دخل ہوتے ہی وقف ترمیمی قانون کو منسوخ کردیا جائے گا۔

میں سبھی مذاہب کا احترام کرتی ہوں: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے کہا کہ یوپی اور بہار کے ویڈیو دکھاکر بنگال کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ فرضی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ بی جے پی جھوٹے ویڈیو دکھاکر بدنام کررہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بارڈر سیکورٹی فورسیز (بی ایس ایف) کی ذمہ داری ہے۔ بنگال پر بولنا ہے تو میرے سامنے بولو۔ ہم نے بنگال کو بدنام کرنے کے لئے فرضی میڈیا رپورٹ پکڑی ہے۔ میں سبھی ائمہ کرام اورپادریوں کا احترام کرتی ہوں۔ ہم رابندرناتھ ٹیگورکے نظریے پر یقین رکھتے ہیں۔ بنگال میں تشدد بھڑکانے کے لئے بی جے پی کی سازش میں نہ پڑیں۔

وقف قانون سے متعلق ممتا بنرجی کی بڑی میٹنگ

وقف قانون سے متعلق آگے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کے لئے ممتا بنرجی نے ائمہ کرام کے ساتھ میٹنگ کی، جس میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، اے آئی ایم پی ایل بی کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی اور کولکاتا کے میئر فرہاد حکیم سمیت کئی مسلم مذہبی رہنما اورائمہ کرام موجود رہے۔

مغربی بنگال میں نافذ نہیں ہونے دیں گے وقف قانون: ممتا بنرجی

وقف قانون کے خلاف مغربی بنگال میں زبردست احتجاجی مظاہرہ ہو رہے ہیں۔ اس سے متعلق مسلم سماج کے لوگ سڑک پراحتجاج کررہے ہیں۔ دراصل، مسلم سماج وقف کوشریعت کا حصہ بتا رہا ہے اوراس لئے اس میں مداخلت کوقبول نہیں کررہا ہے۔ آپ کوبتا دیں کہ ممتا بنرجی کی پارٹی نے پارلیمنٹ میں بھی بل کی مخالفت کی تھی اورجب بل پاس ہوگیا تب صدرجمہوریہ کی منظوری مل گئی، اس کے بعد ممتا بنرجی نے اعلان کیا تھا کہ اس قانون کومغربی بنگال میں نافذ نہیں ہونے دیں گے۔ ممتا بنرجی کی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نئے قانون کے خلاف سپریم کورٹ بھی گئی ہیں، جس پرآج سماعت ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Rahul Gandhi: ’گیانیش کمار نے فارم-6 میں غیر قانونی تبدیلی کر کے عہدے کا غلط استعمال کیا‘، راہل گاندھی کا بڑا الزام

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری…

1 hour ago