قومی

Akhilesh on ED notice against Soina-Rahul: کانگریس نے ای ڈی بنائی ،آج وہی پریشان ہے، ختم کردینا چاہیے ای ڈی کو، سونیا-راہل کے خلاف چارج شیٹ پر اکھلیش کا بیان

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے راہل اور سونیا گاندھی سے متعلق چارج شیٹ معاملے پر بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس نے ای ڈی بنائی تھی اور آج وہ بھی ای ڈی کی وجہ سے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ ای ڈی جیسے محکمے کو ختم کر دینا چاہیے۔اکھلیش یادو اوڈیشہ کے بھونیشور پہنچے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں کئی بار اڈیشہ آیا ہوں لیکن اس بارطویل عرصے کے بعد یہاں آیا ہوں۔ سماج وادی پارٹی اڈیشہ میں پارٹی بنانے اور آگے بڑھنے کی کوشش کرے گی۔

اس کے علاوہ اکھلیش یادو نے بدھ کو اٹاوہ میں چمبل کی گھاٹیوں میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی کانکنی اور ماحولیاتی تباہی کا الزام لگایا۔ انہوں نے اتر پردیش حکومت کے افسران پر تمام پہاڑیوں کو غائب کرنے میں مدد کرنے کا الزام لگایا۔سوشل میڈیا پر سخت الفاظ میں لکھے گئے ایک پوسٹ میں یادو نے سوال اٹھایاکہ کیا اٹاوہ میں سمیر سنگھ قلعہ کے قریب بڑے اور چھوٹے پہاڑوں کو بڑے اور چھوٹے افسران کے ساتھ بستی گورکھپور منتقل کر دیا گیا ہے؟

اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ نئے افسران آئیں گے لیکن انہیں کرپشن کے بیلچے سے کاٹ کر غائب کر دیا گیا اور آپسی ملی بھگت سے کاٹ کر غائب کر دیا گیا، چمبل کی گھاٹیوں کا پہاڑ کیسے واپس آئے گا۔ماحول کہے آج کا-نہیں چاہیے بھاجپا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

INDIA Alliance Rally: ’عوامی مواخذے‘ کے بعد اتوار کو رام لیلا میدان میں ’انڈیا‘ اتحاد کی عظیم ریلی

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کی جانب…

5 hours ago

نیشنل کانفرنس میں بغاوت کے آثار، عمرعبداللہ کے لئے بڑا جھٹکا، 15 سے زائد اراکین اسمبلی کی خفیہ میٹنگ

خفیہ میٹنگ کی اطلاعات کے بعد کوئی بھی رکن اسمبلی کھل کرکیمرے کے سامنے قیادت کے…

6 hours ago

جو ہمیں دوسرے درجے کا شہری بنانا چاہتے ہیں، وہ دراصل ملک کے دشمن ہیں: مولانا محمود مدنی نے کیوں کہی یہ بڑی بات؟

جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ منتظمہ کے دو روزہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورت…

7 hours ago

Guwahati GMCH: کیا کینسر کے علاج میں آئے گی بڑی پیش رفت؟ آسام میں ملک کا پہلا سرکاری پروٹون بیم تھراپی مرکز قائم کرنے کی تیاری

آسام کے گوہاٹی میڈیکل کالج (جی ایم سی ایچ) میں ہندوستان کا پہلا سرکاری اور…

7 hours ago

Gold-Silver Rate: سونا اور چاندی کی قیمتیں 12 ماہ کی کم ترین سطح پر، بڑی گراوٹ سے بازار میں ہلچل،کیا یہی ہے خریداری کا صحیح وقت؟

کموڈیٹی مارکیٹ میں زبردست فروخت کے دباؤ کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

7 hours ago