نئی دہلی: کانگریس لیڈرراہل گاندھی نے ایک بارپھرکہا ہے کہ اگرکوئی بی جے پی کوہرا سکتا ہے، تو وہ صرف کانگریس پارٹی ہے۔ اگر ہمیں ملک میں آرایس ایس اوربی جے پی کوہرانا ہے تواس کا راستہ گجرات سے ہوکرجاتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے پارٹی کے اندردھوکہ دہی اورکچھ لیڈران کے بی جے پی کے ساتھ ملی بھگت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کچھ لوگ بی جے پی سے ملے ہوئے ہیں، ان کی پہچان کرکے انہیں باہرکا راستہ دکھانا ہوگا۔
لوک سبھا میں اپوزیشن لٰڈراورکانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی اس وقت گجرات کے دورے پرہیں۔ انہوں نے اراولی ضلع کے موڈاسا شہر میں کانگریس کارکنان کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”ملک میں چل رہی لڑائی محض سیاسی لڑائی نہیں ہے بلکہ بی جے پی-آرایس ایس اور کانگریس کے درمیان نظریہ کی لڑائی بھی ہے۔ پورا ملک یہ جانتا ہے کہ اگرکوئی بی جے پی کو ہراسکتا ہے تو وہ صرف کانگریس پارٹی ہے۔
راہل گاندھی نے گھوڑوں کا کیا ذکر
کارکنان میں جیت کا جوش بھرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، ”اگرہمیں ملک میں آرایس ایس اور بی جے پی کو ہرانا ہے، تو اس کا راستہ گجرات سے ہوکرجاتا ہے۔ ہماری پارٹی کی شروعات گجرات سے ہی ہوئی تھی۔ آپ نے ہمیں ہمارے سب سے بڑے لیڈرمہاتما گاندھی اور سردارپٹیل دیئے، لیکن گجرات میں لمبے وقت سے کانگریس اقتدار سے دور ہے۔“ انہوں نے مزید کہا، ”میں آپ کے ضلع کے کئی سینئرلیڈران سے ملا، جنہوں نے مجھے بتایا کہ ہمارے درمیان مقابلہ تعمیری نہیں بلکہ تباہ کن ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ مقامی ٹکٹوں کی تقسیم کے عمل میں مقامی لوگوں کوشامل نہیں کیا جاتا۔“ اپنے خطاب کے دوران گھوڑوں کا ذکرکرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، ”گھوڑے تین طرح کے ہوتے ہیں، ایک بارات کا گھوڑا، دوسرا ریس کا گھوڑا اور تیسرا لنگڑا گھورا۔ ریس کا گھوڑا دوڑے گا جبکہ بارات گھوڑا کو نچائیں گے۔
ضلع کواحمدآباد سے نہیں چلائیں گے: راہل گاندھی
ضلع کی سیاست کو ضلع سے چلائے جانے کی بات کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا،”تبادلہ خیال کا موضوع یہ تھا کہ ضلع کو احمدآباد سے نہیں چلایا جانا چاہئے۔ ضلع کو ضلع سے چلایا جانا چاہئے۔ ضلع کے لیڈران کو مضبوط کیا جانا چاہئے۔ ضلع صدرکو ذمہ داری اورطاقت سونپی جانی چاہئے۔ ہم یہ کام ابھی سے شروع کررہے ہیں۔“ راہل گاندھی نے مزید کہا، ”پارٹی کا ضلع صدرسمجھوتہ کرنے والا امیدوارنہیں ہوگا۔ وہ آپ لوگوں کی مدد سے ضلع چلائے گا۔ ضلع اس کے فیصلے سے چلے گا۔ امیدوارکواوپرسے ہدایات نہیں ملیں گے۔ ہم بس یہی چاہتے ہیں کہ تنظیم اورالیکشن لڑنے والوں کے درمیان ایک رابطہ بنے۔“
بھارت ایکسپریس اردو۔
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…