امریکی ثالثی میں طے پانے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی افواج نے غزہ پر رات بھر فضائی اور زمینی حملے جاری رکھے، جن میں کم از کم 90 فلسطینی شہید، جن میں 24 بچے بھی شامل ہیں۔ میڈیکل ذرائع کے مطابق غزہ کے مختلف حصوں میں اسرائیلی حملوں سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ وسطی غزہ میں 42، شمالی غزہ میں 31اور جنوبی غزہ میں 18 افراد شہید۔ دیر البلح میں بے گھر فلسطینیوں کے خیمے پر بمباری کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے رفح میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد “طاقتور جوابی کارروائی” کا حکم دیا، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ ان کا ایک سپاہی مارا گیا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی آبادکاروں نے آج صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں عتارہ (رام اللہ کے شمال میں) میں فلسطینیوں کی گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا۔ الجزیرہ عربی کے مطابق، آبادکاروں نے علی الصبح گاؤں میں داخل ہوکر فلسطینی شہریوں کے املاک کو نقصان پہنچایا۔
اقوامِ متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاروں اور اسرائیلی فوج کے حملوں میں کم از کم 1,059 فلسطینی شہید، 10 ہزار زخمی اور 20 ہزار سے زائد گرفتار کیے جا چکے ہیں، جن میں 1,600 بچے بھی شامل ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایک فوجی کی ہلاکت کے بعد “جوابی کارروائی” کی ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان کا دعویٰ ہے کہ “جنگ بندی کو کوئی خطرہ نہیں”۔ انہوں نے مزید کہا کہ “حماس کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا”۔
اقوامی اعداد و شمار کے مطابق، اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 68,527 فلسطینی جاں بحق اور 1,70,395 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملوں میں 1,139 اسرائیلی مارے گئے اور تقریباً 200 افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

