یوکرین میں خطرناک ہیلی کاپٹر حادثہ، وزیر داخلہ سمیت 16 ہلاک
Ukraine Helicopter Crash یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ہیلی کاپٹر حادثے ہوا ہے ۔ اس حادثے میں یوکرین کے وزیر سمیت 16 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
BREAKING: 16 people including Ukraine’s interior minister and other senior ministry officials killed in a helicopter crash outside Kyiv in the town of Brovary
— Insider Paper (@TheInsiderPaper) January 18, 2023
ہیلی کاپٹر کیف کے مضافات میں چھوٹے بچوں کے اسکول پر گرا۔ یہ واقعہ کیف کے شمال مشرق میں واقع قصبے برووری میں پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمرجنسی عملہ سے وابستہ لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ طیارے کے اس حادثے کی ایک ویڈیو
بھی منظر عام پر آئی ہے۔جس میں حادثہ کے بعد بچوں کا اسکول آگ کے شعلوں میں گھرا ہوا نظر آرہا ہے۔
ابھی تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ یوکرین کی نیشنل پولیس کے سربراہ ایگور کلیمینکو نے کہا ہے کہ اب تک 16 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ مرنے والوں میں یوکرین کےوزارت داخلہ کے کئی اعلیٰ حکام اور وزیر داخلہ Denis Monastrisky اور ان کے نائب Yevgeny Yeseninشامل ہیں۔ Monastrisky سال 2021 میں ہی یوکرین کے وزیر داخلہ بنے تھے۔ حادثے میں دو بچوں سمیت 22 افراد زخمی ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت پلے اسکول میں بچے اور اسکول کا عملہ موجود تھا۔
-بھارت ایکسپریس