انٹرٹینمنٹ

Veteran actress Zeenat Aman: زینت امان نے بالی ووڈ میں خواتین کے کردار پر کھل کر بات کی، کہا: ماضی میں زیادہ تراداکاراؤں کو صرف نمائشی کردار دیے جاتے تھے

نئی دہلی:بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زینت امان نے دستاویزی فلم “جرنی اِنٹو انڈیا” کے پروڈیوسرز سے گفتگو کے دوران بھارتی فلم انڈسٹری میں خواتین کے کردار پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں زیادہ تر اداکاراؤں کو صرف نمائشی کردار دیے جاتے تھے،  قابل ذکر بات یہ ہے کہ اب حالات بدل رہے ہیں اور خواتین باوقار و مؤثر کرداروں کا مطالبہ کر رہی ہیں۔فلم “یادوں کی بارات” کی اداکارہ نے کہا کہ بالی ووڈ میں طویل عرصے تک خواتین کے کردار محض خوبصورتی تک محدود رہے۔انہوں نے کہا، “90 فیصد مواقع پر خواتین کو صرف سجاوٹی کردار دیے جاتے تھے۔ وہ گانے گاتی تھیں، درختوں کے گرد رقص کرتی تھیں اور ہیرو کے اردگرد گھومتی رہتی تھیں، بس یہی ان کا کردار ہوتا تھا۔”

زینت امان نے قابل ذکر بات یہ ہےکہ اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اب فلمی دنیا میں مثبت تبدیلی آ رہی ہے اور مرکزی اداکارائیں مضبوط اور بااثر کرداروں کے لیے آواز اٹھا رہی ہیں۔انہوں نے کہا، “میرے خیال میں اب حالات بدل رہے ہیں۔ خواتین بہتر کرداروں کا مطالبہ کر رہی ہیں اور ایسی فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیتی ہیں جہاں ان کا کردار صرف رسمی ہو۔ وہ فلم کی کہانی میں حقیقی حصہ چاہتی ہیں اور خوشی کی بات یہ ہے کہ اب انہیں ایسے مواقع بھی مل رہے ہیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ بھارت میں خواتین کی شناخت صرف خوبصورتی یا سجاوٹ تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے باوقار کردار بھی ملنے چاہییں۔

شاندار فلمی سفر

زینت امان نے 1970 میں فیمینا مس انڈیا اور مس ایشیا پیسفک انٹرنیشنل کا اعزاز جیتنے کے بعد 1971 میں فلم “ہلچل” سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔انہیں اصل شہرت دیو آنند کی فلم “ہرے راما ہرے کرشنا” سے ملی، جس کے بعد وہ بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں شامل ہو گئیں۔اپنے فلمی کیریئر کے دوران انہوں نے متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے،

جن میں “یادوں کی بارات” (1973)، “روٹی کپڑا اور مکان” (1974)، “اجنبی” (1974)، “وارنٹ” (1975)، “چوری میرا کام” (1975)، “دھرم ویر” (1977)، “چھیلا بابو” (1977)، “ہم کسی سے کم نہیں” (1977) اور “دی گریٹ گیمبلر” (1979) شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Fishermen Project: وزیر اعظم مودی کا ماہی گیروں کو بڑا تحفہ، ہزاروں کروڑ روپے کے منصوبوں کو منظوری، چنئی فشنگ ہاربر ہوگا جدید

پی ایم متسیہ سمپدا یوجنا کے تحت مچھلی کی پیداوار، کولڈ اسٹوریج اور سمندری خوراک…

10 minutes ago

Students in Chennai welcomed PM Modi: چنئی میں طلبہ نے کیا وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال، ترقی یافتہ ہندوستان بنانے کا لیا عزم

وزیر اعظم نریندر مودی جے گوپال گاروڈیا ہندو ودیالیہ کی گولڈن جوبلی تقریب میں ہوئے…

50 minutes ago

Delhi-NCR Weather Update: دہلی-این سی آر میں موسم کا بدلا مزاج، تیز ہواؤں سے ملی راحت، جلد دستک دے سکتی ہے سردی

بادلوں کی آمد و رفت اور تیز ہواؤں سے گرمی اور حبس میں کمی، 15…

1 hour ago