قومی

All India Mushaira & Kavi Sammelan: بھارت ایکسپریس اردو کانکلیو کے اختتامی سیشن میں شاندار آل انڈیا مشاعرہ وکوی سمیلن کا انعقاد، شعر و سخن کی محفل سے سامعین ہوئے محظوظ

نئی دہلی: نئی دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں بھارت ایکسپریس اردو کا معروف کانکلیو ’بزمِ صحافت‘ کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ ملک کے مختلف حصوں سے سینئر صحافی، دانشور، پالیسی ساز اور ثقافتی شعبے سے وابستہ ممتاز شخصیات اس وقت ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے، جہاں قومی مکالمے میں اردو صحافت کے کردار، اس کی نئی سمتوں اور بدلتے ابلاغی منظرنامے پر اہم گفتگو ہوئی۔ کے تیسرے نیشنل کانکلیو ’بزمِ صحافت‘ میں مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور کرین رجیجو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیاسی، ثقافتی و ادبی اعتبار سے یہ پروگرام نہایت اہم ثابت ہوا، جس میں ملک بھر سے سیکڑوں کی تعداد میں اردو زبان کے چاہنے والے، ادیب، اسکالرز، صحافی اور طلبہ شریک ہوئے۔

آل انڈیا مشاعرہ وکوی سمیلن سے سامعین ہوئے محظوظ

اس کانکلیو کا پانچواں اور آخری سیشن آل انڈیا مشاعرہ وکوی سمیلن تھا جو روایات سے بالکل مختلف اور اپنے انداز کا ایک کامیاب مشاعرہ رہا۔ مشاعرے نے تاریخ رقم کرتے ہوئے شام کے منظر کو مزید حسین اور یادگار بنادیا۔ ڈاکٹر سید فاروق مہمانِ خصوصی اور حاجی قمرالدین مہمانِ اعزاز ی کے طور پر شریک محفل رہے۔ جبکہ معین شاداب نے ناظم مشاعرہ کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیے۔ ملک کے الگ الگ حصوں سے شریک شعرا میں برکھا سنگھ، اقبال اشہر، شالنی سنگھ، پروفیسر رحمان مصور، انا دہلوی، انامیکا جین امبر، علینہ عترت، معین شاداب، اختر اعظمی، انس فیضی، ہمانشی بابرا، ڈاکٹر حبیب الرحمن، خوشبو پروین، صفیر صدیقی اور ڈاکٹر نوازش طالب نے اپنے اشعار کے ذریعہ لوگوں کو شعروادب کا پرستار بنادیا۔

ئی نسل کو برصغیر کی شعری روایت اور مشترکہ تہذیبی ورثے سے جوڑنے کی کامیاب کوشش

یہ سیشن بزمِ صحافت کے فکری اور صحافتی مباحث کے ساتھ ہندوستان کی مشترکہ ادبی اور تہذیبی روایت کو بھی اجاگر کرنے میں کامیاب رہا۔ اردو اور ہندی شاعری کے ذریعے زبان، ادب، ثقافت اور سماجی ہم آہنگی کے مختلف پہلوؤں کو پیش کیا گیا۔ مشاعرہ اور کوی سمیلن کے ذریعے نئی نسل کو برصغیر کی شعری روایت اور مشترکہ تہذیبی ورثے سے جوڑنے کی کامیاب کوشش کی گئی۔

مشترکہ پلیٹ فارم

اس لیے یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ بزمِ صحافت کے اس نیشنل کانکلیو نے اردو صحافت، ادب اور ثقافت سے وابستہ شخصیات کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کیا، جہاں بدلتے ہندوستان میں اردو کے کردار اور اس کے مستقبل کے امکانات پر سنجیدہ گفتگو کے ساتھ ساتھ شعری ادب کی خوبصورت روایت بھی منظر عام پر آئی ۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

‘I Was Ashamed of Being a Hindu’: ’مجھے ہندو ہونے پر شرمندگی ہو رہی تھی‘، سوّرا بھاسکر نے بابری مسجد کے خلاف ہوئے فیصلے پر کیا اظہارِ خیال

سوّرا بھاسکر نے 2019 کے ایودھیا فیصلے کو ’غیر منصفانہ‘ قرار دیتے ہوئے مسلم دوستوں…

2 hours ago

Meri Degree Ka Kya Campaign: یوتھ کانگریس نے شروع کی ’میری ڈگری کا کیا؟‘ مہم، ایک سال میں سرکاری عہدے پُر کرنے کا مطالبہ

سرکاری محکموں میں خالی منظور شدہ عہدوں کو ایک سال کے اندر پُر کرنے کا…

3 hours ago

Kiren Rijiju Speech Bharat Express Urdu Conclave: عشق کرنا ہے تو اردو سیکھیے! بزمِ صحافت میں کرین رجیجو نے کہا-یہ ہندوستانی زبان ہے

بھارت ایکسپریس اردو کے ’بزمِ صحافت‘ میں مرکزی وزیر کرین رجیجو نے اردو کو گنگا…

4 hours ago

Shahnawaz Hussain At Bharat Express Urdu Conclave: ’اپیندر رائے اردو کے سب سے بڑے دوست‘، بزمِ صحافت میں شاہنواز حسین نے کھل کر کی تعریف

شاہنواز حسین نے کہا، اردو کو بھلائے جانے کے دور میں اپیندر رائے اسے آگے…

5 hours ago