قومی

Shahnawaz Hussain At Bharat Express Urdu Conclave: ’اپیندر رائے اردو کے سب سے بڑے دوست‘، بزمِ صحافت میں شاہنواز حسین نے کھل کر کی تعریف

نئی دہلی میں انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں منعقدہ ’بھارت ایکسپریس اردو‘ کے تیسرے نیشنل کانکلیو ’بزمِ صحافت‘ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان اور سابق مرکزی وزیر سید شاہنواز حسین نے اردو زبان اور ’بھارت ایکسپریس‘ کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کی بھرپور تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب لوگ اردو کو بھولتے جا رہے ہیں، اپیندر رائے نے اس زبان کو آگے بڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے، اسی لیے وہ ہندوستان میں اردو کے ’سب سے پہلے اور سچے دوست‘ ہیں۔

’اپیندر رائے  کوجتنی مبارکباد دیں، کم ہے‘

کانکلیو میں شرکت کے بعد ’بھارت ایکسپریس‘ سے گفتگو کرتے ہوئے شاہنواز حسین نے کہا کہ اپیندر رائے کو جتنی مبارکباد دی جائے، کم ہے۔ انہوں نے کہا، ”بھائی اپیندر رائے جی کو جتنی مبارکباد دیں، کم ہے۔ جتنے خوبصورت وہ انسان ہیں، اتنا ہی خوبصورت ان کا دل ہے۔ اردو سے ان کی بڑی محبت ہے۔ اسی لیے میں نے انہیں ہندوستان میں اردو کا سب سے پہلا دوست کہا ہے۔“شاہنواز حسین نے مزید کہا کہ آج اگر اردو کا کوئی سچا دوست ہے تو وہ اپیندر رائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے دور میں جب لوگ اردو کو بھولتے جا رہے ہیں، ایسے وقت میں ’بھارت ایکسپریس‘ کے ’سچ، حوصلے اور عزم‘ کے اصول کے ساتھ اتنے بڑے قومی کانکلیو کا انعقاد اپنے آپ میں اہم ہے۔

’اردو کے الفاظ بولیں تو لوگ سمجھتے ہیں پڑھا لکھا ہے‘

اردو کو فروغ دینے اور معاشرے میں اس کی اہمیت سے متعلق سوال پر شاہنواز حسین نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ اگر گفتگو کے دوران کوئی شخص اردو کے اچھے الفاظ استعمال کرے تو لوگ اسے فوراً پڑھا لکھا اور سنجیدہ سمجھنے لگتے ہیں۔انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے کچھ لوگ گفتگو کے دوران ایک دو جملے انگریزی میں بول کر خود کو بہت بڑا عالم ظاہر کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ بچے تھے تو بعض لوگ ہاتھ میں انگریزی کا اخبار لے کر گھوما کرتے تھے تاکہ معاشرہ انہیں بہت پڑھا لکھا سمجھے۔شاہنواز حسین کے مطابق وقت کے ساتھ یہ صورتحال بدل گئی ہے اور زبان کی خوبصورتی اور اظہار کی دلکشی میں اردو کے الفاظ کی اپنی ایک خاص اہمیت ہے۔

وزیر اعظم مودی کو سالگرہ کی مبارکباد

17 ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر جب شاہنواز حسین سے ان کے لیے پیغام دینے کو کہا گیا تو انہوں نے وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے عوامی خدمت کے 25 سال مکمل کیے ہیں۔ شاہنواز حسین نے نریندر مودی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح ملک کی قیادت کرتے رہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

30 minutes ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

48 minutes ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

56 minutes ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

2 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

2 hours ago