Bharat Express DD Free Dish

War 2 explosive trailer out: ’وار 2‘ کا دھماکہ خیز ٹریلر ریلیز، ہریتک-این ٹی آر کے درمیان دیکھنے کو ملا زبردست ٹکر

ہریتھک روشن اور جونیئر این ٹی آر کا آنے والا ایکشن ڈرامہ ’وار-2‘ بھارت کے ڈولبی سینما میں ریلیز ہوگا۔ ایسا کرنے والی یہ پہلی ہندوستانی فلم بن گئی ہے۔ اس کے ساتھ اسے شمالی امریکہ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، کویت سمیت کئی ممالک میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔

’وار 2‘ کا دھماکہ خیز ٹریلر ریلیز

ممبئی: انتہائی منتظر فلم ’وار 2‘ کا ٹریلر جمعہ کے روز ریلیز کر دیا گیا ہے، جس میں ہریتک روشن اور این ٹی آر جونیئر نے ’بھارت پہلے‘ کا پیغام دیا ہے۔ ٹریلر میں دونوں فوجیوں کے کردار میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہوئے اور ’ملک سب سے پہلے‘ کی بات کہتے نظر آئے۔

2 منٹ سے زیادہ طویل ٹریلر کا آغاز ریتک کے سائے اور این ٹی آر کے ’ہتھیار‘ بنانے کے حلف کے ساتھ ہوتا ہے۔ ٹریلر میں ایکشن سین اور ہتھیاروں کی جھلک دکھائی دیتی ہے لیکن کہانی زیادہ سامنے نہیں آئی۔ یہ واضح ہے کہ دونوں فوجی ہیں، جن کے لیے ملک سب سے اہم ہے۔

ٹریلر میں کیارا اڈوانی ہریتک کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں اور ایکشن میں بھی۔ ساتھ ہی ایک تصویر کے ذریعے ٹائیگر شراف کا خاص روپ دکھایا گیا، جس میں ہریتک کا کردار ’کبیر‘ انہیں یاد کرتے ہوئے نظر آرہا ہے۔

ٹریلر کے آخر میں بھگود گیتا کے شلوک ’کرمانیوادھیکراستے ما پھلشو کداچنا‘ کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ کرما کرنا تمھارا کا حق ہے، نتیجہ کی فکر مت کر۔ یہ شلوک نتیجہ کی فکر کیے بغیر ڈیوٹی پر توجہ دینے کی بات کہتا ہے۔

ہریتھک اور این ٹی آر نے انسٹاگرام پر ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’طوفان کے لیے تیار ہو جاؤ، جنگ شروع ہو گئی ہے! ’وار 2‘! یہ ہندی کے ساتھ تیلگو اور تمل زبانوں میں 14 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔‘‘

ایان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی ’وار 2‘ یش راج فلمز کی اسپائی یونیورس کا حصہ ہے۔ جونیئر این ٹی آر اس فلم کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ یہ 2019 کی بلاک بسٹر ’وار‘ کا سیکوئل ہے، جس میں ریتک اور ٹائیگر نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

ہریتھک روشن اور جونیئر این ٹی آر کا آنے والا ایکشن ڈرامہ ’وار-2‘ بھارت کے ڈولبی سینما میں ریلیز ہوگا۔ ایسا کرنے والی یہ پہلی ہندوستانی فلم بن گئی ہے۔ اس کے ساتھ اسے شمالی امریکہ، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، کویت سمیت کئی ممالک میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read