کنڑ اداکارہ پاویترا جےرام کی سڑک حادثے میں موت
تیلگو ٹیلی ویژن سیریز ‘ترینیانی’ میں تلوتما کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ پاویتھرا جےرام کی اتوار کو ایک سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔ آندھرا پردیش کے محبوب نگر کے قریب ایک خوفناک کار حادثے میں اداکارہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ اسی دوران حیدرآباد سے واناپرتھی آرہی ایک بس کار کے دائیں جانب سے ٹکرا گئی۔ یہ حادثہ کرناٹک کے منڈیا ضلع کے ہاناکیرے میں واپسی کے دوران پیش آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں پاویترا کی کزن اپیکشا، ڈرائیور سری کانت اور اداکار چندرکانت شدید زخمی ہوگئے۔
اس حادثے نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی لوگوں نے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


