Bharat Express DD Free Dish

Mukul Dev passes away: فلم ’آر… راجکمار‘ اور ’جے ہو‘ کے اداکار مکل دیو کا انتقال، 54 سال کی عمر میں لی آخری سانس

مکل دیو نے 1996 میں تنوجا چندرا کے سیریل ’ممکن‘ کے ذریعے ٹی وی انڈسٹری میں قدم رکھا۔ اس وقت مہیش بھٹ نے انہیں دیکھا اور انہیں نفسیاتی تھرلر فلم ’دستک‘ میں سشمیتا سین اور شرد کپور کے مقابل کاسٹ کیا۔ ان کے کام کو لوگوں نے بہت سراہا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ وہ کئی فلموں میں نظر آئے جن میں ’اسکی ٹوپی اسکے سر‘، ’میرے دو انمول رتن‘، ’قلعہ‘، ’وجود‘، ’کوہرام‘، ’اتفاق‘ اور ’مجھے میری بیوی سے بچاو‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔

اداکار مکل دیو کا انتقال

ممبئی: فلم ’آر… راجکمار‘ اور ’جے ہو‘ جیسی فلموں میں اپنی زبردست اداکاری کے لیے مشہور اداکار مکل دیو انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مکل دیو ایک مقبول اور محنتی اداکار تھے جنہوں نے اپنے کیریئر میں کئی فلموں اور ٹی وی شوز میں کام کیا۔ انہوں نے اپنی صلاحیتوں سے بہت سے لوگوں کے دل جیتے۔  انہوں نے نہ صرف مرکزی کردار ادا کیے بلکہ معاون کرداروں میں بھی اپنی پہچان بنائی۔ وہ آخری بار ہندی فلم ’انت: دی اینڈ‘ میں نظر آئے تھے۔ وہ اداکار راہل دیو کے بھائی تھے۔

اداکار نے جمعہ کی رات 54 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ خبر لکھے جانے تک اداکار کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تھی۔ ان کی قریبی دوست اور اداکارہ دیپ شیکھا ناگپال نے سوشل میڈیا پر اس خبر کی تصدیق کی اور انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، “RIP”۔

مکل دیو نے 1996 میں تنوجا چندرا کے سیریل ’ممکن‘ کے ذریعے ٹی وی انڈسٹری میں قدم رکھا۔ اس وقت مہیش بھٹ نے انہیں دیکھا اور انہیں نفسیاتی تھرلر فلم ’دستک‘ میں سشمیتا سین اور شرد کپور کے مقابل کاسٹ کیا۔ ان کے کام کو لوگوں نے بہت سراہا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ وہ کئی فلموں میں نظر آئے جن میں ’اسکی ٹوپی اسکے سر‘، ’میرے دو انمول رتن‘، ’قلعہ‘، ’وجود‘، ’کوہرام‘، ’اتفاق‘ اور ’مجھے میری بیوی سے بچاو‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔

فلموں کے ساتھ ساتھ ٹی وی پر بھی کام کرتے رہے۔ وہ ’گھروالی اوپر والی‘، ’ایک ٹکڑا چاند کا‘، ‘کہیں دیا جلے کہیں جیا‘، ’کٹمب‘، ’بھابھی‘، ’کشش‘، ’کم کم – ایک پیارا سا بندھن‘ اور ’ششش. پھر کوئی ہے‘ جیسے ٹی وی شوز کا حصہ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے ’فیئر فیکٹر انڈیا‘ کے پہلے سیزن کو ہوسٹ بھی کیا تھا۔

2003 میں مکل نے پنجابی فلموں میں قدم رکھا اور ببو مان اور ماہی گل کے ساتھ فلم ’ہوائیں‘ میں نظر آئے۔ انہوں نے ’براہ‘، ’ہیر اینڈ ہیرو‘، ’باز‘، ’شریک‘، ’عشق وچ: یو نیور نو‘، ’ساکا: دی مارٹرس آف ننکانہ صاحب‘، ’زوراور‘، ’جورا 10 نمبریہ‘، ’ڈاکا‘، ’ساک‘ اور ’سرابھا: کرائی فور فریڈم‘ جیسی کئی پنجابی فلمیں کیں۔

وہ ’دستک‘، ’قلعہ‘، ’وجود‘، ’کوہرام‘، ’اتفاق‘، ’مجھے میری بیوی سے بچاؤ‘، ’یملا پگلا دیوانہ‘، ’سن آف سردار‘، ’آر… راجکمار‘ اور ’جے ہو‘ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے لیے بھی جانے جاتے تھے۔ ہندی اور پنجابی کے علاوہ انہوں نے بنگالی، ملیالم، کنڑ اور تیلگو سنیما میں بھی کام کیا ہے۔

ان کے انتقال کی خبر کے بعد سے ہی ان کے دوست اور مداح سوشل میڈیا پر انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں اور ان کی آتمہ کی شانتی کے لیے دعا کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read