بھارت ایکسپریس۔
Amitabh Bachchan Health Update: بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو طبیعت خراب ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بگ بی کو ممبئی کے کوکیلابین اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کی اینجیوپلاسٹی کی گئی ہے۔
بگ بی نے ایکس اکاؤنٹ پرکیا پوسٹ
بھاسکرڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق، بگ بی کو سخت سیکورٹی کے درمیان آج صبح اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کے بعد ان کی اینجیوپلاسٹی ہوئی۔ بگ بی نے آج دوپہرمیں ایکس (جسے پہلے ٹوئٹرکے نام سے جانا جاتا تھا) پرپوسٹ کیا، “ہمیشہ شکرگزار”۔ مانا جا رہا ہے کہ سرجری کے بعد امیتابھ نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ اپنے فینس کے تئیں اظہارتشکرپیش کیا ہے۔
امیتابھ بچن نے جلسہ کے باہرفینس سے کی تھی ملاقات
واضح رہے کہ امیتابھ بچن کی بہت بڑی فین فالوئنگ ہے اوران کے فینس ان کی ایک جھلک پانے کے لئے بے تاب رہتے ہیں۔ بگ بی سے ملنے کے لئے ان کے گھرکے باہرفینس کا مجمع لگا رہتا ہے۔ وہیں، امیتابھ بچن بھی ہراتوار کو اپنے گھرجلسہ کے باہرفینس کے ساتھ ملاقات کرتے ہیں۔ گزشتہ روز امیتابھ بچن نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر فینس سے ملاقات کی یہ تصویر شیئرکی تھی۔
بگ بی نے ابھیشیک بچن کے ساتھ اپنی ٹیم کی جیت کا منایا تھا جشن
بگ بی نے حال ہی میں بیٹے ابھیشیک بچن کے ساتھ آئی ایس پی ایل میں اپنی ٹیم کا جشن بھی منایا تھا۔ دراصل، انڈین اسٹریٹ پریمیئرلیگ (آئی ایس پی ایل) کا افتتاحی ایڈیشن چل رہا ہے۔ جمعرات 14 مارچ کو امیتابھ بچن اورابھیشیک بچن کی ٹیم ماجھی ممبئی نے چنئی سنگمس کوہراکر فائنل میں جگہ بنالی تھی۔ اس کے بعد دونوں اداکاروں نے اپنی ٹیم کے ساتھ اپنی جیت کا جشن منایا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…