بھارت ایکسپریس۔
رکن پارلیمنٹ عبدالخلیق نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
MP Abdul Khaleque Resigns from Congress: لوک سبھا الیکشن 2024 سے پہلے کانگریس کوجھٹکا لگا ہے۔ آسام کے برپیٹا سے پارٹی رکن پارلیمنٹ عبدالخلیق نے پارٹی نے چھوڑدی ہے۔ ایسا بتایا جا رہا ہے کہ ٹکٹ کٹنے کی وجہ سے انہوں نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
عبدالخلیق ابھی بارپیٹا لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ ہیں، لیکن پارٹی نے انہیں اس بارٹکٹ نہیں دیا ہے۔ ان کی جگہ آسام پردیش کانگریس سیوا دل کے صدر دیپ بیان کو یہ سیٹ دی گئی ہے۔ ٹکٹ کٹنے کے بعد سے ہی قیاس آرائی شروع ہوگئی تھی کہ عبدالخلیق پارٹی چھوڑسکتے ہیں۔ ٹکٹ کٹنے کے بعد عبدالخلیق نے کہا تھا کہ آسام میں کانگریس مسلم طبقے کا استحصال کر رہی ہے۔
12 امیدواروں کی فہرست جاری کرچکی ہے کانگریس
کانگریس پارٹی نے 12 مارچ کو آئندہ لوک سبھا الیکشن کے لئے آسام کے 12 امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ پارٹی آسام میں 14 میں سے 13 سیٹوں پرالیکشن لڑ رہی ہے جبکہ ایک سیٹ اس نے اپنی اتحادی پارٹی آسام جاتیہ پریشد (اے جے پی) کو دی ہے۔ پارٹی رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی جورہاٹ سے الیکشن لڑیں گے جبکہ رکن پارلیمنٹ پردھوت بوردولوئی اپنی سیٹ نگاؤں سے الیکشن لڑیں گے۔ آسام جاتیہ پریشد کے صدرلورن جیوتی گوگوئی ڈبروگڑھ سے کانگریس کے ساتھ الائنس میں الیکشن لڑیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
مہاراشٹر کے ہنگولی شہر میں پیر کی رات ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ شہر کے…
تعلیمی سیشن 27-2026 سے RBSE کی 10ویں جماعت کے طلبہ کو سال میں دو مرتبہ…
موسم سرما کے شیڈول سے قبل نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مناسب کرائے والی…
لندن ہیتھرو سے شکاگو جا رہی برٹش ایئرویز کی BA295 پرواز نے آئرلینڈ کے اوپر…
گومتی میں بڑھتی آبی سطح اور حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ یوگی…
راہل گاندھی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر فارم-6 میں غیر قانونی اور یکطرفہ…