قومی

Delhi Excise Policy Case: دہلی شراب پالیسی معاملے میں ای ڈی کی بڑی کارروائی، سابق وزیر اعلی کے سی آر کی بیٹی کے کویتا کے گھر پر چھاپہ ماری

تلنگانہ کے سابق وزیر اعلی کے سی آر کی بیٹی کے کویتا کی رہائش گاہ پر ای ڈی کی جانب سے چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ دہلی شراب گھوٹالہ کیس میں ان کا نام منظر عام پر آیاتھا،اس سے قبل ای ڈی اور سی بی آئی دونوں نے انہیں پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا۔

بی آر ایس لیڈر کویتا پر کیا ہے الزام ؟

اس سے پہلے دہلی ایکسائز پالیسی معاملے میں بی آر ایس ایم ایل سی کویتا سے تقریباً نو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ ای ڈی نے ان پر ساؤتھ گروپ کا حصہ ہونے کا الزام لگایا ہے جس میں حیدرآباد کے تاجر ابھیشیک بوئیناپلی، ارون پلئی اور دیگر سیاسی لیڈران  شامل ہیں، جنہوں نے مبینہ طور پر عام آدمی پارٹی کو 100 کروڑ روپے کی رشوت بھیجی تھی۔

اروند کیجریوال کو بھی سمن جاری کیا گیا ہے۔

بی آر ایس ایم ایل سی کویتا سے پوچھ گچھ کے بعد ای ڈی نے دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں ان کے سابق چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بوچی بابو گورنتلا سے بھی پوچھ تاچھ کی تھی۔ ای ڈی اب تک دہلی ایکسائز پالیسی 2021-22 کیس میں بے ضابطگیوں کے سلسلے میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو 8 بار سمن بھیج چکی ہے۔ اس کے باوجود دہلی کے وزیر اعلیٰ ابھی تک جانچ ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوئے ہیں۔

الیکشن سے پہلے ای ڈی کا چھاپہ

بی آر ایس لیڈر کویتا کے گھر پر ای ڈی کا چھاپہ ایسے وقت میں مارا گیا ہے جب لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے۔ بی آر ایس نے بدھ (13 مارچ) کو لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے چار امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق کویتا آئندہ لوک سبھا الیکشن نہیں لڑ سکتی ہیں۔ بی آر ایس نے نظام آباد سیٹ کے امیدوار کے نام کا بھی اعلان کیا۔ کے کویتا نے 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں یہ سیٹ جیتی تھیں۔

 بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago