قومی

India Replied to US: سی اے اے ہندوستان کا اندورنی معاملہ ہے،امریکہ کے تبصرے پر ہندوستانی وزیر خارجہ نے دیا جواب

ہندوستان نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) پر امریکہ کے تبصرے کا جواب دیا ہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ سی اے اے ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ سی اے اے کے نفاذ پر امریکہ کا بیان غلط اور غیر منصفانہ ہے۔

 ہندوستانی  وزارت خارجہ کا یہ ردعمل امریکی محکمہ خارجہ کے اس بیان پر آیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ ہمیں 11 مارچ کو شہریت ترمیمی قانون کے نوٹیفکیشن پر تشویش ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا تھا کہ ہم اس ایکٹ پر عمل درآمد کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔ ملر نے کہا تھا، مذہبی آزادی کا احترام اور قانون کے تحت تمام  طبقات کے لیے مساوی سلوک جمہوریت کے بنیادی اصول ہیں۔

 ہندوستان نے امریکہ کے بیان کو غیر منصفانہ قرار دیا۔

امریکی بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ شہریت (ترمیمی) ایکٹ 2019 ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے اور اس پر عمل درآمد سے متعلق امریکہ کا بیان غلط، غلط اور غیر منصفانہ ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا، “یہ قانون افغانستان، پاکستان اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے ہندو، سکھ، بدھ، پارسی اور عیسائی برادریوں سے تعلق رکھنے والی مظلوم اقلیتوں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرتا ہے جو 31 دسمبر 2014 کو یا اس سے پہلے ہندوستان آئے تھے۔” سی اے اے  شہریتدینے کا قانون ہے، اس سے کسی کی شہریت نہیں چھینی جائے گی۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا، سی اے اے بے وطنی کے مسئلے کو حل کرتا ہے، انسانی وقار فراہم کرتا ہے اور انسانی حقوق کی حمایت کرتا ہے۔

اس قدم کا خیر مقدم کیا جانا چاہئے – وزارت خارجہ

رندھیر جیسوال نے کہا، ’’جہاں تک امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کا تعلق ہے۔ ہندوستان کا آئین اپنے تمام شہریوں کو مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔ اقلیتوں کے تئیں کسی قسم کی تشویش یا رویے کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ جو لوگ ہندوستان کی تکثیری روایات اور خطے کی تقسیم کے بعد کی تاریخ کے بارے میں محدود سوچ اور سمجھ رکھتے ہیں انہیں ان پر لیکچر دینے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ جس نیت سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے، ہندوستان کے شراکت داروں اور خیر خواہوں کو اس کا خیر مقدم کرنا چاہیے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

56 minutes ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

6 hours ago