Bharat Express

About Us


بھارت ایکسپریس میڈیا کی دنیا کا ایک ابھرتا ہوا پلیٹ فارم ہے ،جس کا خاص مقصد سچ، ہمت اورلگن کے بنیادی جذبے پر کام کرتے ہوئے ایک سودمند ماحول بنانا ہے۔ ہماری ہمیشہ کوشش رہے گی کہ ہم صحافت کے تمام اخلاقی اقدار کی پاسداری کریں ،جن میں قوم سب سے پہلے کا اصول پنہاں ہے۔ہم اپنے ملک کا معروف میڈیا آرگنائزیشن بننے کے ہدف کو پورا کرنے کے مقصد کے تحت کام کریں گے ۔ صحافتی اقدار اورقوم سب سے پہلے کے اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم بریکنگ نیوز،انویسٹی گیٹیو جرنلزم اور خبروں کی تہہ تک جاکر اپنے چینل کو ایک خاص پہچان دیں گے۔

اوپیندر رائے ، سی ایم ڈی بھارت ایکسپریس

صحافت کے شعبے میں 25 برسوں کا طویل تجربہ رکھنے والے بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین ،ایم ڈی و ایڈیٹر اِن چیف اوپیندر رائے ماضی میں سہارا گروپ اور تہلکہ میں سی ای او اور ایڈیٹر اِن چیف کی ذمہ داری نبھاچکے ہیں ۔ وہ بزنس ورلڈ میگزین کے ساتھ بھی ادارتی مشیر کے طور پر منسلک رہے ہیں ۔ اوپیندر رائے نے اپنے کیریئر کی شروعات لکھنو میں راشٹریہ سہارا سے کی تھی۔ اوپیندر رائے کی پہچان ایک مصنف،مفکر اور بے باک اسپیکر کے طور پر بھی ہے۔

رادھےشیام رائے
ڈائریکٹر
سنجئے اسنیہی
ڈائریکٹر
منوج تومر
ایگزیکٹو ڈائریکٹر/گروپ ایڈیٹر
سُدیش تیواری
ایگزیکٹو ڈائریکٹر/گروپ ایڈیٹر
ڈاکٹر پروین تیواری
گروپ ایڈیٹر ڈیجیٹل
ڈاکٹر خالد رضا خان
ایڈیٹر/مدیر، اردو
سٌبودھ جَین
سینئر خصوصی نامہ نگار
امیتابھ چکرورتی
ہیڈ ایچ آر
رام بِیر سنگھ
ہیڈ ایچ آر(آپریشن)