Bharat Express

Manipur Violence: منی پور میں ایک بار پھر تشدد بھڑک اٹھا، 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Manipur Violence: منی پور میں جاری تشدد کے درمیان مشتبہ عسکریت پسندوں نے امپھال مشرقی ضلع کے  خامینلوک گاؤں پر حملہ کردیا ۔ اس حملہ نے عسکریت پسندوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 9 افراد کو گولی مار کر ہلا ک کردیا ۔ اس حملہ میں کئی لوگوں کے زخمی  ہونے کی ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں۔مقامی لوگوں کا دعویٰ ہے کہ 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جب کہ پولیس صرف نو کی بات کر رہی ہے۔ حملے کے بعد سے علاقے میں کشیدگی بنی ہوئی ہے ۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں ان زخمیوں  کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے حملہ کرنے والوں کی تلاش تیز کر دی ہے۔

خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق منگل 13 جون کو عسکریت پسندوں کی اچانک فائرنگ میں 9 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس دوران شرارتی عناصر نے خامینلوک گاؤں کے کئی گھروں کو بھی آگ لگا دی۔ تامنگ لونگ ضلع کے گوباجنگ میں بھی کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

عسکریت پسندوں کے حملے میں 9 ہلاک

ایک پولیس اہلکارنے بتایا کہ بھاری ہتھیاروں سے عسکریت پسندوں  نے منگل کی رات دیر گئے خامینلوک گاؤں پر حملہ کیا اور گاؤں والوں پر خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ جس میں 9 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس کے علاوہ 25 دیگر زخمی ہوئے۔ متاثرین یا تو سو رہے تھے یا کھانا کھا کر سونے کی تیاری کر رہے تھے۔ اس کے بعد عسکریت پسندوں نے اپنے جدید ترین ہتھیاروں سے گولیاں چلائیں۔ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں علاج کے لئے  منتقل کردیا گیا۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھنے  کا خدشہ بنا ہوا ہے، کیونکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

وزیر داخلہ نے دورہ کیا تھا

اہم بات یہ ہے کہ اس سے پہلے بھی عسکریت پسندوں نے چار افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ منی پور میں پچھلے کئی مہینوں سے تشدد ہو رہا ہے۔ جس کے لیے فوج، مقامی پولیس اور آسام رائفلز کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ حال ہی میں وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی امپھال کا دورہ کیا تھا۔ جہاں انہوں نے فوج کے افسران کے علاوہ حکومت سے بھی ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے سیکورٹی کا جائزہ لیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ دوسری جانب فوج نے بھی کہا ہے کہ حالات آہستہ آہستہ بہتر ہو رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے میتی اور کوکی برادریوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

-بھارت ایکسپریس

    Tags:

Also Read