Urdu Conclave 2026

IMD Weather update today: دہلی کے لیے یلو الرٹ جاری، کہر ےاور سرد لہر کی دوہری مار، پہاڑوں سے میدانوں تک ٹھٹھرتی سردی میں اضافہ

ادھر پہاڑی ریاستوں اتراکھنڈ، ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر کے اونچے علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ چِلّاۓ کلاں کے باعث جنوری بھر یہ صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے، جس کا اثر میدانی علاقوں کی سردی پر بھی پڑے گا۔

نئی دہلی۔ نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی شمالی بھارت کے موسم نے سخت رخ اختیار کر لیا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں جاری برف باری اور مغربی خلل (ویسٹرن ڈسٹربنس) کے اثر سے میدانی علاقوں میں ہڈیوں میں اترنے والی سردی کا سلسلہ برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کی تازہ پیش گوئی کے مطابق آنے والے دن اتر پردیش، دہلی، پنجاب اور ہریانہ سمیت پورے خطے کے لیے سخت ثابت ہو سکتے ہیں۔ گھنے کہر کی چادر نے ٹرینوں کی رفتار پر بریک لگا دی ہے، جبکہ ہوائی سفر کرنے والوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔دارالحکومت دہلی ہفتہ کی صبح شدید دھند کی لپیٹ میں رہا، جس کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی۔ صورتِ حال ایسی رہی کہ چند میٹر دور تک دیکھنا بھی دشوار ہو گیا۔ دہلی ایئرپورٹ پر جمعہ کے روز تقریباً 66 پروازیں منسوخ کرنی پڑیں اور آج بھی حالات میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے۔

محکمہ موسمیات نے دہلی کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ 3 سے 6 جنوری کے درمیان شہر کے مختلف علاقوں میں سرد لہر چلنے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق جب درجۂ حرارت معمول سے 4.5 سے 6.5 ڈگری نیچے چلا جائے تو اسے سرد لہر کہا جاتا ہے۔ آج دہلی کا کم سے کم درجۂ حرارت تقریباً 7 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔ سردی کے ساتھ آلودگی بھی ایک بڑا مسئلہ بنی ہوئی ہے، جہاں گزشتہ روز دہلی کا اے کیو آئی 367 ریکارڈ کیا گیا، جو انتہائی خراب زمرے میں آتا ہے۔پنجاب، ہریانہ اور راجستھان میں اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان ریاستوں میں درجۂ حرارت مسلسل گر رہا ہے۔ ہریانہ کے نارناُل اور بھیوانی جیسے علاقوں میں پارہ 4 ڈگری تک پہنچ گیا ہے، جبکہ چندی گڑھ، امرتسر اور لدھیانہ سمیت کئی شہروں میں گھنا کہر چھایا ہوا ہے۔

ادھر پہاڑی ریاستوں اتراکھنڈ، ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر کے اونچے علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ چِلّاۓ کلاں کے باعث جنوری بھر یہ صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے، جس کا اثر میدانی علاقوں کی سردی پر بھی پڑے گا۔ دوسری جانب جہاں شمالی بھارت شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، وہیں جنوبی بھارت کے کچھ حصوں خصوصاً تمل ناڈو میں بادلوں کی آمد و رفت کے ساتھ ہلکی بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ آسام، جھارکھنڈ اور مہاراشٹر جیسے ریاستوں میں بھی آہستہ آہستہ درجۂ حرارت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔