Bharat Express DD Free Dish

Delhi Wall Collapsed: دہلی کے جیت پور میں بارش بنی قیامت، دیوار گرنے سے 2 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

حادثے کی تفصیلات دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈی سی پی ساؤتھ ایسٹ، ایشوریا شرما نے بتایا:”یہاں ایک پرانا مندر ہے اور اس کے ساتھ کچے مکانات ہیں، جہاں کباری لوگ رہتے ہیں۔ رات بھر ہونے والی موسلا دھار بارش کی وجہ سے دیوار گر گئی۔

جنوب مشرقی دہلی کے جیت پور علاقے میں ہفتہ کے روز شدید بارش کے دوران ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ ہری نگر علاقے میں ایک پرانی عمارت کی دیوار گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر سات افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین مرد، دو خواتین اور دو بچیاں شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ اس حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے، جس کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ موصولہ معلومات کے مطابق ہلاک شدگان کی شناخت ہو گئی ہے:

ہلاک افراد:

شبیب (30 سال) ،ربیب‌ (30 سال)، متوعلی (45 سال) روبینہ (25 سال)، ڈولی (25 سال) ،رخسانہ (6 سال)، حسینہ (7 سال)

زخمی: احسیب

کچی آبادیوں کو خالی کرایا گیا

یہ حادثہ جیت پور تھانہ کے تحت آنے والے ہری نگر میں صبح کے وقت پیش آیا۔ شدید بارش کے باعث تقریباً 100 فٹ لمبی ایک پرانی دیوار اچانک گر گئی، جس کے ملبے میں یہ کچے مکانات  بھی دب گئیں۔ اطلاع ملتے ہی دہلی پولیس، فائر بریگیڈ اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کام شروع کر دیا۔ آٹھ افراد کو ملبے سے نکال کر ایمس ٹراما سینٹر اور صفدرجنگ اسپتال منتقل کیا گیا، مگر ان میں سے سات کی جان نہ بچ سکی۔

حادثے کی تفصیلات دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈی سی پی ساؤتھ ایسٹ، ایشوریا شرما نے بتایا:”یہاں ایک پرانا مندر ہے اور اس کے ساتھ کچے مکانات ہیں، جہاں کباری لوگ رہتے ہیں۔ رات بھر ہونے والی موسلا دھار بارش کی وجہ سے دیوار گر گئی۔ ہم نے اب ان  بوسیدہ  مکانات کو خالی کرا لیا ہے تاکہ آئندہ ایسے کسی حادثے سے بچا جا سکے۔”

بارش کا قہر

دہلی میں جمعہ کی رات سے جاری موسلا دھار بارش نے کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک کے مسائل پیدا کیے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو بھی درمیانی بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی تھی۔ اس حادثے نے خاص طور پر برسات کے موسم میں پرانی اور خستہ حال عمارتوں کی حفاظت پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

    Tags:

Also Read