Bharat Express DD Free Dish

Congress leader stopped from entering temple: تمل ناڈو کانگریس صدر کو مندر میں جانے سے روکا گیا، پارٹی نے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا کیا مطالبہ

تمل ناڈو بی جے پی کے نائب صدر نارائنن تروپتی نے اس واقعہ کے حوالے سے کہ کانچی پورم ضلع کے ولاکوٹائی ارولمیگھو سبرامنیا سوامی مندر میں گزشتہ روز کمبھابھیشیکم کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں شرکت کے دوران، کانگریس پارٹی کے تمل ناڈو کے صدر کے سیلواپرونتھاگئی نے الزام لگایا کہ انہیں مناسب احترام نہیں دیا گیا اور انہیں نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا امتیازی سلوک 2000 سال سے ہوتا آ رہا ہے جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے صدر کے سیلواپرونتھاگئی۔

چنئی: تمل ناڈو کانگریس کمیٹی (ٹی این سی سی) کے صدر اور ایم ایل اے کے سیلواپرونتھاگئی کو کانچی پورم کے ولاکوٹائی مروگن مندر میں ایک مذہبی رسم میں شرکت کرنے سے مندر کے اہلکاروں نے روک دیا۔ کانگریس ایم ایل اے کے سیلواپرونتھاگئی نے اس واقعہ کے لئے عہدیداروں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ حکومت اس معاملے میں ایکشن لے گی۔

’’مجھے امید ہے کہ حکومت کرے گی کارروائی‘‘

تمل ناڈو کانگریس کمیٹی (ٹی این سی سی) کے صدر اور ایم ایل اے کے سیلواپرونتھاگئی نے آئی اے این ایس کو بتایا، ’’جوائنٹ کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ایگزیکٹیو آفیسر اس واقعہ کے ذمہ دار ہیں۔ مجھے امید ہے کہ حکومت کارروائی کرے گی اور یہ سب ایک دائیں بازو کے عہدیدار کی وجہ سے ہوا ہے اور اس کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔‘‘

’’یہ واقعہ چونکا دینے والا اور شرمناک ہے‘‘

پارٹی کے سینئر لیڈر اور ایم پی مانیکم ٹیگور نے بھی کانگریس کے ریاستی صدر کو مندر میں روکے جانے پر سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا، ’’یہ واقعہ چونکا دینے والا اور شرمناک ہے۔ تمل ناڈو کانگریس کے صدر اور سریپرمبدور کے ایم ایل اے کے سیلواپرونتھاگئی کو ان کے اپنے حلقے میں ولاکوٹائی مروگن مندر کے ’ابھیشیک‘ میں مناسب احترام سے محروم کیا گیا۔ ایک منتخب نمائندے کے طور پر اپنے فرائض انجام دینے سے انہیں کیوں روکا گیا؟‘‘

’’امتیاز سلوک برداشت نہیں کر سکتا تمل ناڈو‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’کیا تمل ناڈو کے وزیر پی کے شیکھر بابو کارروائی کریں گے یا خاموش رہیں گے؟ ہم اس توہین کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ذمہ دار اہلکاروں کو جوابدہ ہونا چاہئے۔ تمل ناڈو اس طرح کے امتیاز سلوک کو برداشت کر کے سماجی انصاف کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔‘‘

2000 سال سے ہوتا آ رہا ہے ایسا امتیازی سلوک

وہیں، تمل ناڈو بی جے پی کے نائب صدر نارائنن تروپتی نے اس واقعہ کے حوالے سے ایک بیان دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا، ’’کانچی پورم ضلع کے ولاکوٹائی ارولمیگھو سبرامنیا سوامی مندر میں گزشتہ روز کمبھابھیشیکم کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں شرکت کے دوران، کانگریس پارٹی کے تمل ناڈو کے صدر کے سیلواپرونتھاگئی نے الزام لگایا کہ انہیں مناسب احترام نہیں دیا گیا اور انہیں نظر انداز کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا امتیازی سلوک 2000 سال سے ہوتا آ رہا ہے جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read