-بھارت ایکسپریس
Eat Chicken Claws: مصر کی معاشی حالت اس حد تک خراب ہوچکی ہے قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہے ۔ یعنی مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ حکومت نے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے بجائے شہریوں کو مرغی کا گوشت چھوڑ کرپنجے کھانے کا مشورہ دے دیا۔مصر میں مرغی کے پنجے کھانا انتہائی غربت کی نشانی ہے ۔جہاں ملک کی 30 فیصد آبادی غربت کی لکیر (لائن)سے بھی نیچے ہے۔ مہنگائی کے باعث گوشت کی قیمتوں میں 150 گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لوگ مرغی کھانے کو بھی ترس گئے اور ایسے میں حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے کے بجائے مرغی کے پنجے کھانے کا مشورہ دیا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصری کرنسی پاؤنڈ کے ریکارڈ گراوٹ اور بحران کے باعث ملک بدترین مہنگائی کا شکار ہے۔اشیائے خور و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور عوام کی بڑی تعداد مرغی کا گوشت نہیں کھا سکتی۔
مصری میڈیا کے مطابق پولٹری کی قیمت 2021 میں 1.9 ڈالر فی کلو تھی جو اب 2.36 ڈالر فی کلو ہو چکی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مصر کی 30 فیصد کے قریب آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ تاہم 2019 میں ورلڈ بینک نے کہا تھا کہ مصر کی 60 فیصد آبادی یا تو غریب ہے یا اس کی حالت اس سے بھی خراب ہے۔
روس، یوکرین جنگ کے معاشی اثرات مصر پر بہت زیادہ پڑ رہے ہیں۔ مصر میں زرمبادلہ کی قلت خطرناک حد تک جاچکی ہے۔ زرمبادلہ کی قلت سے بندرگاہوں پر سامان کے ڈھیر لگے ہیں۔ افراط زر میں اضافے سے بھی یہ صورتحال درپیش ہے۔
واضح رہے کہ مصر نے عالمی مالیاتی فنڈ سے 3 ارب ڈالر کا امداد پیکیج حال ہی میں حاصل کیا ہے۔گذشتہ جمعرات کو مصر میں پولٹری کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تجویز دی گئی ہے کہ ہر مصری شہری کو راشن کارڈ پر 50 چوزے دیے جائیں۔
-بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…