بالی ووڈ فلموں ‘آنکھیں’، ‘خدا گواہ ، ‘کشن کنہیا’، ‘ہم اور بے وفا صنم’ میں کام کرنے والی مقبول اداکارہ شلپا شروڈکر نے حال ہی میں ‘بگ باس 18’ میں شرکت کی۔ شلپا شروڈکر نے ایک بار اس شو میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں برسوں پہلے شاہ رخ خان کے ساتھ ‘چھیاں چھیاں ‘ گانے کی پیشکش ہوئی تھی۔ لیکن پھر اچانک اس کی جگہ لے لی گئی۔ جس کی وجہ وہ بھی نہیں جانتی۔ اب فرح خان نے اپنے حالیہ بلاگ میں اس پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ اس گانے کے لیے ٹھیک نہیں تھیں۔
شلپا شروڈکر کو ‘چھیاں چھیاں ‘ ‘ سے کیوں مسترد کیا گیا؟
دراصل حال ہی میں فرح خان ‘بگ باس 18’ کے فاتح کرن ویر مہرا کے گھر لنچ کے لیے پہنچی تھیں۔ ۔ اس دوران دونوں نے خوب مزئے کئے ، پھر دونوں نے جم کر مستی کی تھی، دونوں نے ‘چھیا ںچھیاں’ گانے کے بارے میں بات کی۔ اس پر فرح خان کا ہنا ہے کہ شلپا شروڈکر اس وقت اتنی موٹی تھیں کہ وہ ٹرین میں سوار بھی نہیں ہو سکتی تھیں اور یہ ایک بڑا مسئلہ تھا۔ اس لیے شاہ رخ اس گانے کے سیٹ پر فٹ نہیں ہوسکتے تھے۔
فرح خان نے شلپا شروڈکر کے بارے میں کہی یہ بڑی بات
فرح خان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت شلپا شروڈکر کا وزن 100 کلو تھا۔ تو میں نے سوچا، ‘وہ ٹرین میں کیسے چڑھے گی؟’ اور اگر وہ اوپر چڑھ گئی تو شاہ رخ کہاں کھڑے ہوں گے؟’ ایسے میں ان کے ساتھ شوٹنگ بالکل ممکن نہیں تھی۔ اس لیے ان کی جگہ ملائکہ اروڑا کو کاسٹ کیا گیا۔ فرح خان کا یہ بیان بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا۔ اس کے ساتھ ہی شلپا شروڈکر نے گانے کے ریجکشن پر کہا تھا کہ انہیں اس کا بہت برا لگا تھا۔
شاہ رخ- ملائکہ اروڑا کا گانا سپر ہٹ رہا
آپ کو بتاتے چلیں کہ ملائکہ اروڑا اور شاہ رخ خان پر فلمایا گیا یہ گانا اس وقت بھی سپرہٹ تھا اور آج بھی لوگوں کے لبوں پر ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ شلپا شروڈکر کو ‘بگ باس 18’ کے فائنل سے پہلے ہی بگ ہاؤسسے باہر ہو گئیں تھیں۔
بھارت ایکسپریس
بجٹ 2025 ہندوستان کی اقتصادی ترقی اور جامع بااختیار بنانے کی سمت ایک سنگ میل…
مظفر پور شہر کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وینیتا سنہا بھی اطلاع ملنے کے بعد…
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، ’بجٹ میں کسانوں کے لیے کیے گئے اعلانات زرعی…
پانچویں ہمالیائی-ہندوستانی بحر الکاہل خطے کی بین الاقوامی کانفرنس کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر
پی ایم مودی نے کہا کہ اس بجٹ میں 12 لاکھ روپے تک کی آمدنی…
بجٹ 2025 پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی…