بجٹ 2025 پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ بجٹ ہندوستان کے لیے ایک مضبوط بنیاد رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ کے ذریعے ریفورم کی جائیں گی۔ یہ ایک ایسا بجٹ ہے جو ہر ہندوستانی کے خواب کو پورا کرتا ہے۔
پی ایم مودی نے کہا، یہ بجٹ انویسٹ منٹ لائے گا۔ یہ بجٹ عوام کا ہے۔ یہ عوام کا عوام کے لئےبجٹ ہے۔ اس کے لیے میں نرملا سیتا رمن اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ پی ایم مودی نے کہا، آج ملک ترقی اور وراثت کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ یہ ایک ایسا بجٹ ہے، جس سے چاروں طرف روزگار پیدا ہوگا۔ اس بجٹ میں سیاحت سے روزگار ملے گا۔
بجٹ میں کسانوں کے لیے بڑے اعلانات: پی ایم مودی
پی ایم مودی نے کہا کہ اس بجٹ میں 12 لاکھ روپے تک کی آمدنی والے لوگوں کو ٹیکس سے چھوٹ دی گئی ہے۔ اس بجٹ میں کسان کریڈٹ کارڈ کی حد بڑھا کر 5 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ بجٹ میں کسانوں کے لیے کئی اعلانات کیے گئے ہیں۔ اس بجٹ سے دیہی معیشت کو فروغ ملے گا۔ پی ایم مودی نے کہا، یہ ایک ایسا بجٹ ہے جو شہریوں کی جیب بھرنے والا ہے ۔ اس بجٹ سے خود کفیل ہندوستان کو رفتار ملے گی۔ بجٹ میں متوسط طبقے کا خیال رکھا گیا ہے۔ اس بجٹ میں اسٹارٹ اپس کے لیے نئے کریڈٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
پی ایم مودی نے کہا کہ عام طور پر بجٹ کا فوکس اس بات پر ہوتا ہے کہ سرکاری خزانہ کیسے بھرے گا؟ لیکن یہ بجٹ اس کے بالکل برعکس ہے اس بجٹ سے ملک کے شہریوں کی جیب کیسے بھریں گی، ملک کے شہریوں کی بچت کیسے بڑھے گی اور ملک کے شہری ترقی میں کیسے حصہ داری دیں گے ۔ یہ بجٹ اس کی بہت مضبوط بنیاد رکھتا ہے۔
پی ایم مودی نے کہا، آج کا دن ہندوستان کی ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی امنگوں کا بجٹ ہے، یہ ایک ایسا بجٹ ہے جو ہر ہندوستانی کے خوابوں کو پورا کرتا ہے۔ ہم نے نوجوانوں کے لیے بہت سے شعبے کھولے ہیں۔ یہ ترقی یافتہ ہندوستان کے مشن کو آگے بڑھانے جا رہا ہے، یہ بجٹ فورس ملٹی پلیئر ہے۔
بھار ت ایکسپریس
سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’کنگ‘ ایک ایکشن سے بھرپور فلم…
امیدواروں کا انتخاب درخواستوں کی جانچ، ابتدائی امتحان، مرکزی تحریری امتحان، حتمی میرٹ لسٹ اور…
وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی، منشیات کی غیر قانونی تجارت، غیر قانونی اور…
’Beyond the Headlines: From Inner Noise to Inner Clarity‘ کے عنوان سے تین روزہ پروگرام…
ایرانی فورسز نے امریکی فوجی کمانڈروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی فضائی…
سماجوادی پارٹی کی ترجمان سمیہ رانا سے جب سماجوادی پارٹی اورکانگریس کے اتحاد سے متعلق…