Maharashtra Governor News: بھگت سنگھ کوشیاری نے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ عہدے سے ہٹنے کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے کہا ‘میں نے پی ایم کو اپنی سبھی سیاسی ذمہ داریوں سے آزاد ہونے کی خواہش سے واقف کرایا’۔ یہ جانکاری پیر کے روز(23 جنوری) کو راج بھون نے پریس ریلیزکے ذریعہ شیئرکی ہے۔ گورنرنے کہا کہ انہوں نے حالیہ ممبئی دورہ کے دوران وزیراعظم نریندرمودی کو سیاسی ذمہ داریوں سے ہٹنے کی اپنی خواہش کے بارے میں بتایا تھا۔
راج بھون کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا، ‘گورنرکوشیاری نے اپنی باقی زندگی پڑھنے، لکھنے اوردیگرسرگرمیوں میں گزارنے کی خواہش ظاہرکی ہے’۔ کوشیاری نے میڈیا کو دیئے ایک بیان میں کہا، ‘مہاراشٹر جیسی بڑی ریاست سنتوں، سماجی مصلحین اوربہادرمجاہدین آزادی کی سرزمین کا سیاسی خادم یا گورنر کے طورپرخدمت کرنا میرے لئے قابل فخراورخوش قسمتی کی بات تھی’۔
مہاراشٹر کے عوام سے کافی پیار ملا
گورنربھگت سنگھ کوشیاری نے بیان میں کہا کہ گزشتہ تین سال سے زیادہ وقت کے دوران مہاراشٹرکے عوام سے ملے پیار اورمحبت کو میں کبھی نہیں بھول سکتا۔ مجھے وزیراعظم نریندر مودی سے ہمیشہ پیاراورمحبت ملا ہے۔ واضح رہے کہ مہاراشٹرکے گورنربھگت سنگھ کوشیاری کئی بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہے ہیں۔ ان پراپوزیشن نے متعصب ہونے کا بھی الزام لگایا ہے۔
چھترپتی شیواجی سے متعلق بیان پر ہوا تھا تنازعہ
حال ہی میں انہوں نے چھترپتی شیوا جی مہاراج سے متعلق بیان دیا تھا، جس کے بعد اپوزیشن کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت کے کئی لیڈران نے ان کی تنقید کی تھی۔ دراصل، گورنربھگت سنگھ کوشیاری نے گزشتہ سال نومبر میں کہا تھا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج ‘پرانے دنوں’ کے آئیکان تھے۔ ریاست میں آئیکان کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بابا صاحب امبیڈکر اور مرکزی وزیر نتن گڈکری کا ذکر کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا ‘پہلے جب آپ سے پوچھا جاتا تھا کہ آپ کا آئیکان کون ہے تو ‘جواہرلال نہرو، سبھاش چندر بوس اور مہاتما گاندھی’ کا جواب ہوتا تھا۔ مہاراشٹرمیں آپ کو کہیں اور دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہاں بہت سارے آئیکان ہیں، جہاں چھترپتی شیواجی مہاراج پرانے زمانے کے ہیں، وہیں امبیڈکراورنتن گڈکری نئے زمانے کے ہیں۔
ممبئی پر دیئے بیان پر بھی ہوا تھا ہنگامہ
اس سے پہلے بھی بھگت سنگھ کوشیاری کے ایک بیان سے کافی ہنگامہ ہوا تھا۔ جولائی 2022 میں انہوں نے کہا تھا کہ اگرمہاراشٹر سے گجراتی اورراجستھانی ہٹ جائیں گے تو ممبئی ملک کی اقتصادی راجدھانی ہونے کا اپنا اسٹیٹس کھو دے گا۔ ان کے اس تبصرہ پر سبھی پارٹیوں نے سخت ردعمل ظاہرکیا تھا۔ بعد میں انہوں نے معافی نامہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی کی ترقی میں کچھ برادریوں کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے شاید میں نے غلطی کی۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…