راجستھان کے ٹونک میں ایس ڈی ایم کو تھپڑ مارنے والے نریش مینا کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ٹونک ایس پی نریش مینا کی گرفتاری کے لیے بھاری پولیس فورس کے ساتھ آئے تھے۔ تاہم اس دوران نریش مینا خودسپردگی سے انکار کرتے رہے۔ وہ کہہ رہے تھے کہ جب تک ان کی شرائط تسلیم نہیں کی جاتیں وہ خودسپردگی نہیں کریں گے، تاہم پولیس نے میڈیا کے سامنے نریش مینا کو گرفتار کرلیا اور اب وہ پولیس کی حراست میں ہے۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔
نریش مینا نے ایس ڈی ایم پر کیا الزام لگایا؟
ایس ڈی ایم پر الزام لگاتے ہوئے نریش مینا نے کہا تھا کہ گاؤں کے لوگ ووٹنگ کا بائیکاٹ کر رہے تھے، لیکن ایس ڈی ایم بی جے پی امیدوار کو جتانے کے لیے وہاں فرضی ووٹنگ کروا رہے تھے۔ یہی نہیں، ایس ڈی ایم نے آنگن واڑی کارکن، اس کے شوہر اور ایک ٹیچر کو دھمکی دی کہ اگر انہوں نے ووٹ نہیں دیا تو وہ اپنی سرکاری نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔
مینا نے کہا، “ایس ڈی ایم کو تھپڑ مارنے کے بعد، میں نے کلکٹر سے یہاں آنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن کلکٹر نہیں آئے۔ وہ ہاتھوں میں مہندی لگا کر بیٹھے ہوئے تھے۔ میں اس مطالبے کو لے کر دھرنے پر بیٹھا تھا، لیکن میرے لئے کھانا اور گدا پولیس نے آنے نہیں دیا اور پھر انہوں نے مجھ پر مرچی بم سے حملہ کیا اور پھر میرے دوستوں نے مجھے لے کر پانچ کلومیٹر دور ایک گھر میں چھپا دیا۔اس لئے ایس ڈی ایم کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے ۔
بھارت ایکسپریس۔
اجمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اوم پرکاش کے مطابق مینا کو گرفتار کر لیا…
دیپیکا نے تیسرے، 19ویں، 43ویں، 44ویں اور 45ویں منٹ میں گول کیے، جب کہ پریتی…
اسپتال سے وابستہ ایک جونیئر ڈاکٹر نے بتایا کہ آپریشن تھیٹر جس کی چھت گری…
ڈاکٹر سمیر وی کامت، سکریٹری، محکمہ دفاعی تحقیق اور ترقی اور چیئرمین، ڈیفنس ریسرچ اینڈ…
ملزم کے وکیل امت مشرا اور سنیل مشرا نے کہا کہ مبینہ واقعہ سے قبل…
دہلی کی سی ایم آتشی نے بھی عآپ کی اس جیت پر ردعمل ظاہر کیا۔…