سلمان خان کی ایکس گرل فرینڈ پر ہوا جان لیوا حملہ
نئی دہلی : سلمان خان کی ایکس گرل فرینڈ سومی علی اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ فی الحال خبر یہ ہے کہ سومی علی پر حملہ ہوا ہے۔ دراصل اداکارہ اور سماجی کارکن سومی علی پر انسانی اسمگلنگ کا شکار ہونے والی لڑکی کو بچانے کی کوشش میں مبینہ طور پر حملہ کیا گیا جس میں وہ زخمی ہوگئیں۔ اداکارہ نے خود اس بات کا انکشاف کیا ہے۔ اس وقت وہ تکلیف میں ہیں۔
سلمان خان کی ایکس گرل فرینڈ پر حملہ
سومی علی نے کہا، “میں متاثرین کو بچانے کے لیے پولیس کے ساتھ مل کر کام کرتی ہوں۔ مجھے اپنی گاڑی سے اس وقت تک باہر نہیں نکلنے دیا جاتا جب تک کہ وہ یعنی پولیس متاثرہ کو گھر سے باہرنہ نکال لیں۔ یہ میرے ساتھ 17 سال میں نواں حملہ تھا۔” ہم ایک ہی وقت میں متاثرہ اور اسمگلروں کا انتظار کر رہے تھے، متاثرہ کو اندازہ نہیں تھا کہ وہ ایک ایسے گھرمیں جا نے والی ہیں انہوں نے سوچا تھا کہ اس گھر کو صاف صافئی کے لئے رکھا گیا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں اسمگلر اپنے شکار کو چھپاتے ہیں۔”
سومی علی پر کیسے ہوا حملہ؟
اس واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سومی نے بتایا کہ کس طرح انسانی اسمگلنگ کا شکار ہونے والی خاتون کو بچاتے ہوئے ان پر حملہ کیا گیا، اداکارہ نے کہا کہ بدقسمتی سے جب متاثرہ گھرکی طرف جارہی تھی تو میں اپنی کار سے باہرنکل کر سوچا کہ انہیں گھر کے اندر نہیں جانا چاہیے، کیا پتہ اگراسمگلرپہلے سے اس گھر میں موجود ہوں، حالانکہ پولیس نے مجھے بتایا تھا کہ گھر خالی ہے ۔ جب میں اپنی گاڑی سے باہر آئی تو اسمگلروں نے بیک وقت گھر اور ہم پر حملہ کر دیا۔ ان میں سے ایک نے میرا بایاں ہاتھ پکڑا اور اسے بری طرح مروڑ دیا۔ خدا کا شکر ہے کہ یہ صرف ہیئر لائن فریکچر تھا، لیکن میں بہت تکلیف میں ہوں اور بستر پر پڑی ہوں۔”
انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر کے مطابق انہیں صحت یاب ہونے میں 6 سے 8 ہفتے لگیں گے۔ علی نے یہ بھی بتایا کہ اس کی بائیں کلائی اورہاتھ میں بہت سوجن تھی اور وہ انہیں ہلا نہیں سکتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ کچھ وقت کے لئے بیڈ ریسٹ پر ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارتی ایتھلیٹ ساون برنوَال نے مردوں کی میراتھن میں چاندی…
50 میٹر رائفل 3 پوزیشن ٹیم مقابلے میں تلوتمہ سین، وِدرشا کے ونود اور آشی…
آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارت کے تمغوں کی تعداد 30 ہوگئی، 4 گولڈ، 12…
مہاراشٹر میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی کے خلاف ایم این ایس اور شیوسینا (یو…
مشاق خان کی آخری رسومات میں بڑے فلمی ستاروں کی عدم شرکت پر رضا مراد…
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتے کے روز نئی دہلی میں…