قومی

Dominica announces its highest national honour to PM Modi:ڈومینیکا نے کوویڈ 19 کے دوران تعاون کے لئے وزیر اعظم مودی کو اعلیٰ ترین قومی اعزاز سے نواز نے کا کیا اعلان

 وزیر اعظم  نریندرمودی اور ان کے کام کی آواز گزشتہ کئی سالوں سے پوری دنیا میں گونج رہی ہے۔ ان کے کام کو دیکھتے ہوئے وقتاً فوقتاً کئی بڑے ممالک نے انہیں اپنے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا ہے۔ اب ڈومینیکا کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ ڈومینیکا نے وزیر اعظم مودی کو اس کے اعلیٰ ترین اعزاز (ڈومینیکا ہائیسٹ نیشنل آنر ٹو پی ایم مودی) سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے ان کے کوویڈ کے دوران کیے گئے کام کے لیے۔

مودی کو ملے گا ڈومینیکا کا اعلیٰ ترین اعزاز

کورونا کے دور میں دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ ساتھ ہندوستان بھی مہلک وائرس کی وبا سے نبرد آزما تھا۔ ایسے مشکل وقت میں ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کئی بڑے فیصلے لیے ہیں۔ اس میں وبا سے لڑنے والے دوسرے ممالک کو ویکسین اور ادویات کی فراہمی بھی شامل تھی۔ وزیر اعظم  مودی کے ان کاموں کو دیکھتے ہوئے ڈومینیکا کی دولت مشترکہ نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنا اعلیٰ ترین قومی اعزاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اعزاز کا نام ڈومینیکا ایوارڈ آف آنر ہے۔ یہ خصوصی اعزاز کورونا وبا کے دوران ڈومینیکا کے لیے ان کے تعاون اور ہندوستان اور ڈومینیکا کے درمیان شراکت کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی لگن کو مزید تقویت دے گا۔

Amir Equbal

Recent Posts

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

15 minutes ago

Ranji Trophy: نیوزی لینڈ روانہ ہونے سے پہلے رنجی ٹرافی میں حصہ لیں گے شبھمن گل، چھتیس گڑھ کے خلاف کھیلیں گے

شبھمن گل کو آخری وقت میں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ ادے سہارن…

47 minutes ago

China Gold Reserves Reaches 2410 Tons: چین آخر کیا چال چل رہا ہے؟ 23 ماہ سے مسلسل سونا خرید رہا ہے

چین مسلسل 23 ماہ سے سونے کی خریداری کر رہا ہے، جس سے اس کے…

2 hours ago