اسپورٹس

Tilak Verma New Record:تلک ورما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بنایا ریکارڈ، ایسا کارنامہ انجام دینے والے دوسرے ہندوستانی بلے باز بنے

نئی دہلی : ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 13 نومبر کو سنچورین کے سپر اسپورٹ پارک میں کھیلا گیا۔ یہ گراؤنڈ اپنے بڑے اسکور کے لیے مشہور ہے اور اس بار ہندوستانی بلے باز تلک ورما نے یہاں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تلک نے شاندار سنچری بنا کر ہندوستان کو بڑے اسکور تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔

تلک ورما نے صرف 51 گیندوں میں سنچری بنا کر نیا ریکارڈ بنایا۔ اس اننگز کے ساتھ تلک جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 میں سنچری بنانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے سریش رینہ کا 14 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ رینہ نے 23 سال 156 دن کی عمر میں سنچری بنائی تھی جب کہ تلک نے یہ کارنامہ 22 سال کی عمر میں انجام دیا۔

ٹی20 انٹرنیشنل میں دوسرے سب سے کم عمر سنچری

تلک ورما اب ٹی 20 انٹرنیشنل میں سنچری بنانے والے دوسرے سب سے کم عمر ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان سے کم عمرمیں سنچری بنانے کا ریکارڈ یشسوی جیسوال کے نام ہے۔ یہ ٹی20 انٹرنیشنل میں تلک کی پہلی سنچری تھی جو انہوں نے اپنے 19ویں میچ میں بنائی۔ ان کی اننگز میں آٹھ چوکے اور سات چھکے شامل تھے۔ ان کی شاندار بلے بازی نے ہندوستان کو جنوبی افریقہ میں سب سے زیادہ ٹی20 سکور بنانے میں مدد کی۔

تلک کے علاوہ ابھیشیک شرما نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے صرف 25 گیندوں پر 50 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ ابھیشیک کی اس تیز اننگز نے ہندوستان کو بڑے اسکور تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔ تلک اور ابھیشیک کی طوفانی اننگز کی بدولت ہندوستان نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔

ہندوستان کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل 

ہندوستان نے اس میچ میں جنوبی افریقہ کو 11 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ گیند بازی میں ارشدیپ سنگھ نے 3 جبکہ ورون چکرورتی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہاردک پانڈیا اور اکشر پٹیل نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ تاہم ورون نے 54 اور پانڈیا نے 4 اوور میں 50 رنز دیے۔

ہندوستان کے لیے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سنچری بنانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی:

یشاسوی جیسوال – 21 سال، 279 دن، ایشین گیمز 2023 میں نیپال کے خلاف

تلک ورما – سال 22، 2024 میں جنوبی افریقہ کے خلاف

شبمن گل – 23 سال، 146 دن، 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف

سریش رینہ – 23 سال، 156 دن، 2010 میں جنوبی افریقہ کے خلاف

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Accident at Kolkata’s RG Kar Hospital: کولکتہ کے آر جی کر اسپتال میں حادثہ، آپریشن تھیٹر کی چھت گری

اسپتال سے وابستہ ایک جونیئر ڈاکٹر نے بتایا کہ آپریشن تھیٹر جس کی چھت گری…

12 minutes ago

Flight test of Guided Pinaka Weapon System completed: گائیڈڈ پناکا ویپن سسٹم کی فلائٹ ٹیسٹنگ مکمل، فوج کی فائر پاور میں ہوگا اضافہ

ڈاکٹر سمیر وی کامت، سکریٹری، محکمہ دفاعی تحقیق اور ترقی اور چیئرمین، ڈیفنس ریسرچ اینڈ…

20 minutes ago

Shah Rukh Khan threat case: شاہ رخ خان دھمکی معاملہ، عدالت نے فیضان خان کو 18 نومبر تک پولیس کی تحویل میں بھیجا

ملزم کے وکیل امت مشرا اور سنیل مشرا نے کہا کہ مبینہ واقعہ سے قبل…

48 minutes ago

Delhi Mayor Election: بی جے پی کو جھٹکا، کراس ووٹنگ کے باوجود تین ووٹوں سے جیتے AAP کے مہیش کھینچی

دہلی کی سی ایم آتشی نے بھی عآپ کی اس جیت پر ردعمل ظاہر کیا۔…

1 hour ago

Maharashtra: زبردست ریلیوں کے درمیان اسکون مندر پہنچے پی ایم نریندر مودی، عقیدت مندوں کے ساتھ بجایا مجیرا

جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی مہاراشٹر کے پنویل پہنچے جہاں اسکون کے لوگوں نے…

3 hours ago

India’s Tribal Communities: ہندوستان کی قبائلی برادریوں کے لئے بہت سے کام پہلی بار ہوئے

آرٹیکل 370 کی منسوخی کے ساتھ، جموں و کشمیر میں درج فہرست قبائل کی برادریوں…

4 hours ago