Categories: Uncategorized

Ind vs Eng 5th Test: اب جیسوال کی نظر گواسکر کے عظیم ریکارڈ پر ہے، کیا گواسر کے اس ریکارڈ  کوتوڑسکیں گے جیسوال ؟

انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز میں سب سے بڑے ہیرو کے طور پر ابھرنے والے یشسوی جیسوال نے  جیسے اپنے بلے سے آگ لگا رکھی  ہے۔ لگاتار دو ڈبل سنچریاں بنانے اور سیریز میں اب تک سب سے زیادہ رنز (655) بنانے کے بعدجیسوال اب اس کارنامے کو حاصل کرنے پر مرکوز ہیں، جو گزشتہ چار دہائیوں سے زیادہ میں کوئی بھی ہندوستانی بلے باز حاصل نہیں کر سکا ہے۔ نہ سچن ٹنڈولکر اور نہ ہی کوئی اور۔ اور ان دنوں یشسوی  جسیوال کی شکل کو دیکھ کر ایسا نہیں لگتا کہ گواسکر کا یہ گریٹ ریکارڈ ان کے ہاتھ سے بچ سکے گا۔ وجہ یہ ہے کہ رنز کا فرق بہت کم ہے۔

گواسکر کا گریٹ  کارنامہ

گواسکر نے یہ کارنامہ تقریباً 44 سال قبل ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران انجام دیا تھا۔ اس کے بعد سنیل گواسکر نے 1978 کے ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران چھ میچوں کی سیریز میں 91.5 کی اوسط سے 732 رنز بنائے تھے۔  قابل ذکر بات یہ ہے کہ تب  سنیل گواسکر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے چار ٹیسٹ میچوں میں چار سنچریوں اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے 774 رنز بنائے تھے۔ یہ کسی ایک سیریز میں ہندوستانی بلے باز کا سب سے زیادہ اسکور ہے ۔لیکن اب یشسوی جیسوال کو گواسکر کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑنے کے لیے 110 رنز درکار ہیں۔ اور ان کے پاس دو اننگز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عام آدمی پارٹی نے دہلی کے 4 امیدواروں کا کیا اعلان، ہریانہ کے کروچھیتر سے قسمت آزمائیں گے سابق ایم پی سشیل گپتا

اس معاملے میں بریڈمین ہیں باس

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جب پانچ میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کی بات آتی ہے تو سر ڈان بریڈمین باس ہیں۔ اور کوئی  بھی ان سے اس سے آگے نہیں نکل سکا۔  سرڈان بریڈمین نے 1930 میں انگلینڈ کے خلاف 5 ٹیسٹ کی 7 اننگز میں 139.14 کی اوسط اور 4 سنچریوں کی مدد سے 974 رنز بنائے۔ ان کے بعد والی ہیمنڈ (905) دوسرے نمبر پر ضرور ہیں، لیکن اس کے بعد  کوئی بھی 900 کے اعداد و شمار کو چھو نہیں سکا۔

بھارت ایکسپریس 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

1 hour ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago