بھارت ایکسپریس۔
بہارمیں عظیم اتحاد کے ساتھ بڑا ’کھیلا‘ ہوگیا ہے۔ یہاں کے تین اراکین اسمبلی نے منگل کے روز بی جے پی کا دامن تھام لیا، ان میں ایک ایم ایل اے آرجے ڈی کا ہے جبکہ دو اراکین اسمبلی کانگریس کے ہیں۔ اس سے پہلے بہارمیں فلورٹسٹ کے دوران بھی آرجے ڈی کے تین اراکین اسمبلی نے پالا بدل لیا تھا۔ بہارکی سیاست میں گھمسان جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار کے عظیم اتحاد سے الگ ہونے کے بعد اب ایک ایک کرکے اراکین اسمبلی دوری بنانے لگے ہیں۔ منگل کے روز یہ نظارہ اس وقت دیکھنے کو ملا، جب عظیم اتحاد کے تین اراکین اسمبلی بہارکے نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری کے ساتھ اسمبلی پہنچے۔
عظیم اتحاد سے الگ ہوکربی جے پی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی کو آرجے ڈی رکن اسمبلی سنگیتا دیوی ہیں، جنہوں نے موہنیا اسمبلی سے جیت حاصل کی تھی۔ اس کے علاوہ چناری سے رکن اسمبلی مراری گوتم اوروکرم سے کانگریس کے ہی ایک اوررکن اسمبلی سدھارتھ ہیں۔ یہ تینوں اراکین اسمبلی کو بی جے پی کے ریاستی صدراور نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری کے ساتھ بہاراسمبلی پہنچے۔ اس سے پہلے بہارمیں فلورٹسٹ کے دوران بھی آرجے ڈی کے تین اراکین اسمبلی نے پالا بدل لیا تھا۔
فلورٹسٹ کے دوران ہوا تھا ’کھیلا‘
اس سے پہلے فلورٹسٹ کے دوران آرجے ڈی کے تین اراکین اسمبلی نے بیچ میں ہی پالا بدل لیا تھا۔ دراصل، فلورٹسٹ سے پہلے لالو پرساد یادو اور تیجسوی یادو اراکین اسمبلی نظررکھے تھے۔ حالانکہ تین سے چار اراکین اسمبلی ان کی رہائش گاہ پرنہیں پہنچے تھے۔ اس کے بعد مانا جا رہا ھا کہ بہارمیں کھیلا ہوسکتا ہے۔ اسمبلی میں فلورٹسٹ کے دوران موکاما کے سابق رکن اسمبلی اننت سنگھ کی اہلیہ نیلم دیوی، سوریہ گڑھ کے رکن اسمبلی پرہلاد یادو اور چیتن آنند نے این ڈی اے الائنس کا ساتھ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عام آدمی پارٹی نے دہلی کے 4 امیدواروں کا کیا اعلان، ہریانہ کے کروچھیتر سے قسمت آزمائیں گے سابق ایم پی سشیل گپتا
بی جے پی پرآرجے ڈی نے لگایا یہ بڑا الزام
بی جے پی نے عظیم اتحاد کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ کانگریس اور آرجے ڈی کے تین اراکین اسمبلی نے پارٹی کا ساتھ چھوڑ دیا۔ کانگریس کے سدھارتھ سوربھ، مراری گوتم اورآرجے ڈی کی سنگیتا کماری اب بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ تینوں ایم ایل اے اسمبلی میں برسراقتدار میں جاکربیٹھے۔ وہیں اس معاملے کے بعد بہار میں بیان بازی تیز ہوگئی ہے۔ آرجے ڈی کا الزام ہے کہ بی جے پی نے ای ڈی- سی بی آئی کا خوف دکھا کراور پیسوں کے دم پرعظیم اتحاد کے اراکین اسمبلی کو توڑا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پارہ مزید گرے گا۔ اس کے پیش…
شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا…
مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…
ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…